مغربی ممالک اپنے ریڈی میڈ نظریات دیگر اقوام پر مسلط نہ کریں - شاہ مراقش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-27

مغربی ممالک اپنے ریڈی میڈ نظریات دیگر اقوام پر مسلط نہ کریں - شاہ مراقش

اقوام متحدہ
آئی اے این ایس
مراقش کے شاہ محمد ششم نے عالمی ادارہ اقوام متحدہ سے خطاب کے دوران خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک دیگر اقوام بالخصوص افریقہ میں اپنے’’ریڈی میڈ نظریات‘‘ مسلط نہ کریں اور ’’جن باتوں کا اطلاق مغرب پر ہوتا ہے ان کو دیگر ترقیاتی ماڈلس کی اثر پذیری کے تعین کے لئے واحد معیار کے طور پر استعمال نہیں کیاجانا چاہئے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے تاریخی ارتقاء اور تہذیبی ورثہ ، انسانی اور قدرتی وسائل کی بنیاد پر خود اپنے ترقیاتی ماڈل کی صورت گری کا موقع دیاجانا چاہئے ۔ شاہ محمد کی تقریر کو کل حکومت مراقش کے صدر نمائندہ عبدلالہ بن کیرانے نے پڑھ کر سنائی۔شاہ محمد نے کہا کہ’’میں یہاں ترقی پذیر ممالک کے لئے یہ اپیل کرنے آیا ہوں کہ ان ممالک کے ساتھ بالخصوص افریقی ممالک کے ساتھ منصفانہ سلوک کیاجائے اور ترقیاتی مسئلہ پر بامقصد طریقہ سے توجہ دی جائے ۔‘‘ مراقش کے حکمراں نے کہا کہ مبسوط ترقی ، کوئی ایسی شئے نہیں ہے جو فیصلوں یا ریڈی میڈ نظریات کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے اور نہ ہی اس شعبہ میں کوئی واحد نمونہ ہے ۔
شاہ مراقش نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ’’ہر ملک کا اپنا راستہ ہوتا ہے جس پر وہ اپنے تاریخی ارتقاء ، تہذیبی ورثہ، قدرتی وسائل و نیز مصرحہ سیاسی حالات اور معاشی متبادلات کے اعتبار سے عمل کرتا ہے ۔ اس سلسلہ میں رکاوٹوں اور چیلنجوں کو بھی ملحوظ رکھاجاتا ہے ۔(شاہ محمد ششم،گزشتہ15برس سے اپنے اس شمالی افریقی ملک کے حکمراں ہیں اور مبسوط ترقی کا راستہ اختیار کیا ہے)۔ انہوں نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ ہر ملک کی اپنی ترقی کے ماڈل ، اس ملک کی اقدار اور اصولوں کا احترام کریں ۔ ترقی پذیر ممالک کے لئے یہ بات خصوصیت کے ساتھ صادق آتی ہے کیونکہ یہ ممالک ہنوز نو آبادیاتی نظام کے نتائج بھگت رہے ہیں ۔‘‘ حکمران مراقش نے مزید کہا کہ نو آبادیاتی نظام کی زد میں آئے ممالک کو شدید نقصان پہنچا ہے ’’اور کئی برسوں سے ان ممالک کی ترقی رک گئی ہے ۔ سابق نو آبادیاتی طاقتوں کو یہ حق نہیں پہنچتا ہے کہ وہ جنوب کے ممالک سے بعجلت ریاڈ یکل تبدیلی متعارف کرانے کی خوہش کریں ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ترقی کے بغیر استحکام قائم نہٰں ہوسکتا اور استحکام کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی ۔’’ ان دونوں کا انحصاراقوام عالم کے اقتدار اعلیٰ ، ان کی علاقائی سالمیت ، ان کے رسم و رواج اور ان کے شہریوں کی باوقار زندگی کے احترام پر ہے ۔

Don't impose Western prescriptions on the world: Moroccan king

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں