خاں لطیف خان سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر نشین منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-21

خاں لطیف خان سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر نشین منتخب


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-21

منصف نیوز بیورو
ریٹرننگ آفیسر و رکن سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر میر خالد علی کی نگرانی میں آج دفتر سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی واقع بنجارہ ہلز میں سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے انتخابات منعقد کئے گئے جن میں5سال کی مدت(2014-2019) کے لئے سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے بورڈ آف گورنرس کے ارکان کا انتخاب عمل میں آیا۔ قاعدہVIIIB-3کے مطابق ارکان سوسائٹی کو3ستمبر 2014کو مکتوب نمبر94/SES/2014/840کے ذریعہ سوسائٹی کے بورڈ آف گورنرس کے انتخابات کے سلسلہ میں نوٹس جاری کی گئی تھی ۔، سوسائٹی کے10ارکان نے بورڈ آف گورنرس کے لئے نامزدگیاں داخل کی تھیں۔ جانچ کے بعد تمام نامزدگیوں کو درست قرار دیا گیا ۔ کسی رکن نے چونکہ نامزدگی سے دستبرداری اختیار نہیں کی تھی اس لئے ان کی نامزدگیوں کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں سال2014-2019کے لئے متفقہ طور پر بورڈ آف گورنرسارکان کے طور پر منتخب کرلیا گیا جن میں خان لطیف محمد خان ، محمد ولی اللہ، ظفر جاوید ، نثار احمد، ڈاکٹر اکبر علی خان، نسیم نتھانی ، سید عبدالوہاب ، میر خیر الدین علی خان ، محمد جعفر اور محمد ابراہیم علی صڈیقی شامل ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر میر خالد علی کی نگرانی میں بعد ازاں بورڈ آف گورنرس کے ارکان نے سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدیداروں کے2014-2019کی میعاد کے لئے انتخابات منعقد کئے گئے۔ ان انتخابات میں متفقہ طور پر صدر نشینسلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدہ پر ایڈیٹر انچیف روزنامہ منصف خان لطیف محمد خان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ اسی طرح نائب صدر نشین کے عہدہ پر محمد ولی اللہ اعزازی سکریٹری کے عہدہ پر ظفر جاوید، جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر نثار احمد اور خازن کے عہدہ پر ڈاکٹر میر اکبر علی خان کو منتخب کیا گیا۔ نو منتخب اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفر جاوید نے سوسائٹی کے بورڈ آف گورنرس کے ارکان کے انتخابات پر امن طور پر منعقد کرنے پر ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر میر خالد علی کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں صدر نشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی خان لطیف محمد خان کی صدارت میں جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سوسائٹی کا جائزہ لیا گیا۔

یو این آئی
شہر حیدرآباد کے ایس آر نگر میں اے ٹی ایم سے اس وقت اچانک کثیر تعداد میں نوٹ نکلنے شروع ہوگئے جب کل رات لطیف نامی طالب علم ایک اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پہنچا۔ اس نے رقم نکالنے کے لئے جب اپنا اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈالا تو رقم نکالنے کے دوران اے ٹی ایم مشین سے اچانک تیزی کے ساتھ نوٹ گرنے شروع ہوگئے ۔ جس پر یہ نوجوان حیران ہوگیا ۔ لطیف اے ٹی ایم سے دو سو روپے نکالنا چاہتا تھا لیکن اچانک26لاکھ روپے کی رقم اے ٹی ایم مشین سے نیچے گر گئی ۔ کیونکہ بینک کے افسروں نے اس اے ٹی ایم میں رقم تو ڈالی لیکن اس کو قفل ڈالنا بھول گئے۔ لطیف نے فوری طور پر ٹول فری نمبر کے ذریعہ بینک کے افسروں کو فون کیا تو بینک کے افسروں نے اسے بتایا کہ یہ بینک ان کے حدود میں نہیں آتا جس کے بعد اس نے ایس آر نگر پولیس کو فون کیا اور تمام تفصیلات سے واقف کروایا جس پر پولیس وہاں پہنچی اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بینک کے اس اے ٹی ایم کی حفاظت کے لئے کوئی سیکوریٹی گارڈ نہیں ہے اور اس اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی کام نہیں کررہے ہیں ۔ پولیس نے اس طالب علم کا شکریہ ادا کیا اور فوی طور پر متعلقہ بینک عہدیداروں کو اس سلسلہ میں اطلاع دی جس کے بعد متعلقہ بینک کے افسر فوری وہاں پہنچ گئے ۔ یہ اے ٹی ایم اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کا ہے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں