عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں حریف گروہوں میں جھڑپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-12

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں حریف گروہوں میں جھڑپ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-12

یو این آئی
عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں طلباء کی دو حریف یونینوں کے ارکان کے درمیان جھڑپ مین کم از کم ایک طالب علم زخمی ہوگیا جب کہ ہاسٹل کے ایک کمرہ کو آگ لگا دی گئی ۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کے اعلان کردہ کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے مسئلہ پر دو حریف گروپس کے درمیان ایک تنازعہ کے بعد کل نصب شب کو ان میں جھڑپ ہوگئی ۔ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک گروپ کے ایک طالب علم نے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات مستقل بنانے کے خلاف ریالی میں شرکت سے انکار کردیا جس پر حریف گروپ کے ارکان نے اس پر حملہ کردیا۔ اس کے ساتھ ہی مخالف گروپ نے ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور ایک ہاسٹل روم کو آگ لگا دی ۔ اس روم میں ریالی مخالط طلباء مقیم تھے۔ واضح ہو کہ گزشتہ دو دن سے طلباء حکومت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ وہ کیمپس میں ریالی بھی نکال رہے ہیں اور ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے اقدام سے باز رہے ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ حکومت کے اقدام سے طلباء، اپنی پڑھائی کے بعد ملازمت حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ زخمی طالب کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پہنچ گئی۔صورتحال کشیدہ بتائی جاتی ہے تاہم قابو میں ہے۔ پولیس نے کیمپس میں سیکوریٹی سخت کردی ہے اور زائد پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ ہاسٹل کے احاطہ میں بھی پولیس پکٹ تعینات کردیے گئے ہیں۔ جھڑپ میں شامل طلباء کو تلاش کیاجارہا ہے ۔ واضح ہو کہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس، تحریک تلنگانہ کے دوران طلباء کے احتجاج کا مرکز رہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ کل رات طلباء کے تشدد کے دوران چند ہاسٹل رومس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ اس واقعہ کے خلاف چند طلباء نے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن پر دھرنا منظم کیا ۔ کیمپس میں پولیس پٹرولنگ میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں