شاردا اسکام کے ملزم آصف خان ترنمول کانگریس سے مستعفی - نئی پارٹی کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-11

شاردا اسکام کے ملزم آصف خان ترنمول کانگریس سے مستعفی - نئی پارٹی کا قیام

ترنمول کانگریس قائد آصف علی خان، جن سے سی بی آئی نے شاردا اسکام کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی تھی، آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور ایک نئی اقلیتی جماعت’’تحٖفظ اسلام‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف علی خان جن کی پارک سرکس رہائش گاہ کی سی بی آئی نے تلاشی لی تھی اور ان سے تین چار مرتبہ پوچھ گچھ کی تھی، نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکمراں جماعت18لاکھ سرمایہ کروں کو دھوکہ دینے کے سلسلہ میں تحقیقات کا نشانہ بنی ہوئی ہے ۔ آصف خان نے جو گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں ٹی ایم سی کے کنوینر تھے کہا کہ وہ ممتا بنرجی کی پارٹی سے علیحدہ ہوچکے ہیں جو صرف اعلیٰ طبقہ کے مسلمانوں کے مفادات کی تکمیل کرتی ہے ۔ موجودہ حکومت میں غریب مسلمانوں کو کوئی نہیں پوچھتا ۔ اسی لئے میں نے ترنمول کانگریس سے علیحدہ ہونے اور تحفظ اسلام پارٹی قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے، تاکہ مسلمانوں کی بہتر انداز میں خدمت انجام دی جاسکے ۔ اسی دوران موصولہ آئی اے این ایس کی اطلاع کے مطابق سی بی آئی نے آج ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور ایک ممتاز روزنامہ کے مالک و ایڈیٹر سرینجوئے بوس سے کروڑہا روپئے مالیتی شاردا چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی ۔ بوس، آج صبح سالٹ لیک میں واقع سی بی آئی کے دفتر پہنچے اور پوچھ تاچھ کا سامنا کیا۔ انہیں کئی دن پہلے سمن جاری کیا گیا تھا ۔ بنگالی اخبار’’ پرتی دن‘‘ کے ایڈیٹر سرینجوئے بوس پرشاردا گروپ کے صدر نشین سدپتاسین نے خود الزامات عائد کئے ہیں۔انہوں نے اس ضمن میں گزشتہ سال اپریل میں سی بی آئی کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا۔

Saradha scam accused Asif Khan quits Trinamool, forms party

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں