گاؤ کشی کسی ایک مذہب تک محدود نہیں - منیکا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

گاؤ کشی کسی ایک مذہب تک محدود نہیں - منیکا گاندھی

پونے
یو این آئی
مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے آج کہا کہ مویشیوں کو ذبح کرنے کا معاملہ کسی مخصوص مذہب تک محدود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کام صرف مسلمانوں کا نہیں ہے یہ ہندوؤں کا بھی ہے جو مویشیوں کو فروخت کررہے ہیں سکھوں کا بھی ہے جو ان مویشیوں کو اپنی لاریوں میں منتقل کرتے ہیں ۔ منیکا گاندھی پیپلز فارانیمل کے مویشیوں کے ہاسپٹل کا پونے میں افتتاح کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ گاؤ کشی کا مسئلہ رقم سے متعلق ہے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ مرکزی وزیر نے جو ماضی میں مسلخوں کو دہشت گردی سے جوڑ چکی ہیں ۔ کہا کہ مویشیوں کے لئے مزید ہاسپٹل قائم کرنے کی ضرورت ہے اور جین برادری سے خواہش کی کہ وہ جانوروں کے حقوق کی تائید کرے اور اس کام کے لئے فنڈس فراہم کرے۔ منیکا گاندھی نے کہا کہ یہ دنیا انسانوں کے لئے ہے جہاں جانوروں کے لئے کوئی مقام نہیں ہے ۔ ہمیں جانوروں کو بچانے کی ضرورت ہے تاکہ انسانوں کو بچایاجاسکے ۔ منیکا گاندھی نے کہا کہ ایک مویشی مرتا ہے تو ایک دیہات کی معیشت متاثر ہوتی ہے ۔ منیکا گاندھی نے بتایا کہ نعشوں کو جلانے کے لئے لکڑیوں کے بجائے گائے کا گوبر استعمال کرنا چاہئے تاکہ جنگلات کو بچایاجاسکے ۔

Maneka Gandhi says money through trade of slaughtered 'milking animals' goes into terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں