عراقی صوبہ صلاح الدین میں سرکاری فورسس پر کیمیائی حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

عراقی صوبہ صلاح الدین میں سرکاری فورسس پر کیمیائی حملہ

بغداد
آئی اے این ایس
اسلامک اسٹیٹ( آئی ایس )دہشت گرد گروپ نے عراقی صوبہ صلاح الدین میں عراقی فورسس پر مبینہ طور پر کیمیائی حملے شروع کردئیے ہیں ۔ میڈیا اطلاعات میں آج یہ دعویٰ کیا گیا ۔ پریس ٹی وی نے مقامی میڈیا کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ کیمیائی حملہ ، ضولیاٹاؤن میں کل اور پرسوں ہوا ۔ لگ بھگ12افراد اور فوجی عملہ کے ارکان زخمی ہوگئے ۔ضولیا ٹاؤن ، گزشتہ زائد از2ماہ سے آئی ایس کے کنٹرول میں ہے۔ گزشتہ جولائی کے اوائل میں عراق نے وارننگ دی تھی کہ آئی ایس عسکریت پسندوں نے بغداد کے شمال مغرب میں کیمیائی اسلحہ کے ایک سابقہ بڑے مرکز پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ سفیر عراق برائے اقوام متحدہ محمد علی الحکیم نے اپنے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ بغداد کے شمال مغرب میں55کلو میٹر دور واقع مذکورہ مرکز میں 2500کیمیائی راکٹس کی باقیات، دیگر کیمیائی اسلحہ کے ساتھ رکھی ہوئی تھیں ۔ یہ کیمیائی راکٹس ، ہلاکت خیز اعصابی گیس سرین سے بھرے ہوئے تھے ۔ مذکورہ مرکز پر کی گئی جاسوسی سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ11جون کو’’مسلح دہشت گرد گروپوں‘‘ نے مذکورہ مرکز میں گھس کر بعض اسلحہ لوٹ لئے تھے ۔ اقوام متحدہ کے انسپکٹرس کی رپورٹ کے بموجب مذکورہ مرکز میں سرین گیس سے بھرے ہوئے 2500کیمیائی راکٹس اور تقریباً180ٹن سوڈیم سائنائید کا ذخیرہ موجود تھا ۔ سوڈیم سائنا ئیڈ ’’ایک انتہائی زہریلا کیمیائی مادہ ہے ۔‘‘ مذکورہ مرکز میں توپ خانہ کے200خالی شلس جن میں کیمیائی جنگ میں استعمال ہونے والے مادے بھردئیے گئے تھے ، رکھے ہوئے تھے ۔

ISIL terrorists have reportedly launched gas attacks on Iraqi forces in Salahuddin province

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں