شمالی ہند میں بارش اور سیلاب سے 12 اموات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-04

شمالی ہند میں بارش اور سیلاب سے 12 اموات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
شمالی ہند کے بعض مقامات پر آج بارش سے زبردست تباہی ہوئی اور سیلاب اور چٹانیں کھسکنے کے واقعات میں جموں میں ایک بی ایس ایف آفیسر کے بشمول دس افراد اور راجستھان میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جموں علاقہ میں سیلاب اور چٹانیں کھسکنے کے واقعات میں ایک بی ایس ایف آفیسر کے بشمول8افراد ہلاک ہوئے جب کہ جنوبی کشمیر کے بڈگام ضلع میں دو افراد پانی میں بہہ گئے ۔ جموں علاقہ میں کم از کم23دیہات زیر آب آگئے ، اور حکام نے چوکسی اختیار کرلی ۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر محمد رشید جن کا تعلق154بٹالین سے ہے ، پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر واقع منڈی مندر علاقہ میں چٹانیں کھسکنے کے باعث اپنے بنکر میں زندہ دفن ہوگئے ۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیئر راکیش شرما نے یہ بات بتائی ۔ راجستھان میں ایک بچی کے بشمول دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جب ان کی جھونپڑی کی چھت شدید بارش کے درمیان گر پڑی ۔ یہ واقعہ بندی ضلع میں پیش آیا۔ متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ پنجاب ، ہریانہ اور ہما چل پردیش کے کئی مقامات پر بھی معمولی سے اوسط بارش ہوئی ۔ تاہم دہلی میں موسم خوشگوار رہا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں