ممتا بنرجی کا دارجلنگ میں چار ہائیڈل پروجیکٹ کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-04

ممتا بنرجی کا دارجلنگ میں چار ہائیڈل پروجیکٹ کا اعلان

کولکاتا
ایس این بی
پہاڑ کے باشندوں کی روز مرہ پریشانیوں کو قریب سے جاننے کے لئے دارجلنگ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا دفتر کھولاجارہا ہے ۔ پہاڑ کے اپنے دوسرے دن کے دورہ پر وزیر اعلیٰ نے خود اس کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ چار ہائیڈل پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا ۔ ان میں3تستاندی اور ایک رما میں تیار کیاجائے گا۔ واضح ہو کہ گزشتہ3برسوں میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بار بار پہاڑ پر آتی رہی ہیں۔ اس بار شمالی بنگال کی ترقی کے لئے دارجلنگ میں انہں نے وزیر اعلیٰ کے دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح پہاڑ کے لوگ ذاتی طور پر اس دفتر میں اپنی پریشانیوں کو بتاپائیں گے۔پہاڑ کے دوسرے دن کے اپنے دورہ پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مورچہ لیڈران کے ساتھ ملاقات کی ۔ منگل کو کالمپونگ میں مورچہ کے سکریٹری روشن گیری سمیت5ممبران کے وفد نے ملاقات کی ۔ جی ٹی اے کے تعلق سے مختلف مسائل سے بھی مورچہ لیڈران نے وزیر اعلیٰ کو باخبر کیا۔ حکومت سے ملنے والے روپے کی عدم دستیابی پر بھی بات ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے اسی مالی سال میں جی ٹی اے کو حکومت کی طرف سے ملنے والے63کروڑ روپے کو فوراً ادا کرنے کا کا حکم بھی جاری کیا۔ مورچہ لیڈران کے علاوہ این ایچ پی سی کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد ریاست میں4ہائیڈل پروجیکٹ کا بھی وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا۔ مورچہ لیڈران سے میٹنگ کے بعددوپہر میں جی ٹی اے اور ریاستی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بھی میٹنگ ہوئی ۔

Mamata wants to develop new tourist spots around Darjeeling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں