پی ٹی آئی
وزیر اعظم آسٹریلیا ٹونی ایباٹ نے آج کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ایٹمی باہمی تعاون معاہدہ پر دستخط کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس کے ذریعہ ان کا ملک ہندوستان کو یورانیم فروخٹ کرے گا۔ ایباٹ ہندوستان میں مودی کی نئی حکومت قائم ہونے کے بعد سارک ممالک کے سربراہوں کو چھوڑ کر ملک کا دورہ کرنے والے کسی حکومت کے پہلے سربراہ ہوں گے ۔30رکنی تجارتی وفد کے ہمراہ دورہ کرنے والے ایباٹ اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے بین الاقوامی علاقائی ، باہمی اہمیت بشمول سلامتی دفاع اور تجارت کے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے مسائل پر وسیع تر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایباٹ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس دورہ سے ہندوستان کے ساتھ کانکنی فینانس اور تعلیم کے بشمول مختلف شعبوں میں آسٹریلیا کے تجارتی تعلقات مضبوط و مستحکم ہوں گے ۔ ہندوستان کو یورانیم کی فروخت کے سلسلہ میں معاہدہ کی پیشرفت کا اشادہ دیتے ہوئے ایباٹ نے ہندوستان کے اپنے تین روزہ دورہ سے قبل آسٹریلیائی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’مجھے نیو کلیر باہمی تعاون معاہدہ پر دستخط کی امید ہے جس کے نتیجہ میںآسٹریلیا، ہندوستان کو یورانیم فروخت کرنے کااہل ہوگا۔‘‘ایباٹ نے کل کہا کہ اگر آسٹریلیا، روس کو یورانیم فروخت کرنے تیار ہے تو یقیناًمناسب تحفظات کے تحت ہندوستان کو یورانیم کی فراہمی کے لئے ہمیں تیار رہنا ہوگا ۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ نکتہ بھی یاد دلایا کہ ہندوستان قانون کی حکمرانی کے ساتھ مکمل کارکردجمہوریت ہے ۔ یاد رہے کہ ہندوستان نیو کلیر عدم پھیلاؤ معاہدہ کا دستخط کنندہ نہیں ہے ، لیکن ایباٹ نے اس بات پر زور دیا کہ آسٹریلیا معاہدہ پر دستخط سے قبل مناسب تحفظ کو یقینی بنائے گا ۔ اطلاعات کے مطابق اگر یہ معاہدہ طئے پاجاتا ہے تو ہندوستان توقع ہے کہ2018ء تک سالانہ ایک بلین ڈالر کی مجموعی برآمد کرے گا جو موجودہ برآمد کا دگنا ہوگا ۔ نئی دہلی میں وزارت خارجی امور کے جوائنٹ سکریٹری(جنوب) سنجے بھٹاچاریہ نے ایباٹ کے دورہ سے متعلق تفصیلات صحافیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا توقع ہے کہ یورانیم اور گیس کے لئے ایک بڑے وسیلہ کے طور پر ابھرے گا ۔ انہوں نے تاہم اس بات کی توثیق نہیں کی کہ دونوں ممالک سیول نیو کلیر معاہدہ پر دستخط کریں گے ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مذاکرات کے5انتہائی تعمیری دور منعقد ہوچکے ہیں ۔ آسٹریلیا دنیا بھر میں پائی جانے والی یورانیم کا ایک تہائی حصہ رکھتا ہے اور سالانہ تقریباً7ہزار ٹن برآمد کرتا ہے ۔
Uranium deal: PM Tony Abbott in India to sign nuclear cooperation agreement
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں