امریکہ کی داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی تخلیق کی کوششیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-25

امریکہ کی داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی تخلیق کی کوششیں

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما توقع ہے کہ اسلامی ریاست دہشت گرد گروپ کے خلاف ایک عالمی اتحاد کی تخلیق میں ان کی کوششوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تائید کی اپیل کرسکتے ہیں جس کا شام اور عراق کے بڑے حصوں پر کنٹرول ہے جو برطانوی علاقہ کے مساوی ہے۔ تا حال زائد از40ممالک عراق اور شام میں اسلامی ریاست کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہوئے ہیں ۔ اسلامی ریاست دنیا بھر میں اچھی طرح جانی جاتی ہے۔ امریکہ اور اس کے شراکت دار ممالک نے پیر کو شام میں داعش کی چوکیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کئے ہیں تاہم امریکی عہدیداروں کے مطابق اوباما زور دے کر کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک فوجی اتحاد نہیں ہے اور مختلف ممالک ان کے اپنے طریقہ سے حصہ لے سکتے ہیں ۔ 29ستمبر کو ایک خانگی ڈنر پروائیٹ ہاؤز میں مودی کی اوباما سے ملاقات مقرر ہے اور اگلی صبح سرکاری اجلاس کے لئے اوول آفس میں دونوں قائدین ملاقات کریں گے ۔ جس میں داعش کا مسئلہ یقنی طور پر توقع ہے کہ زیر بحث آئے گا ۔ مودی ‘اوباما چوٹی ملاقات کی تیایوں سے واقف عہدیداروں نے توثیق کی ہے کہ داعش کا مسئلہ دونوں قائدین کے درمیان مذاکرات کا حصہ ہوگا جس کے دوران وہ امکان ہے کہ مشرق وسطی میں موجودہ صورتحال پر غوروخوض کریں گے ۔ اوباما جیسا کہ دیگر عالمی قائدین کے ساتھ کررہے ہیں توقع ہے کہ مودی سے بھی پرزور اپیل کریں گے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہوں جو علاقہ اور پوری دنیا کی سیکوریٹی اور استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے ۔
وائیٹ ہاؤز نے تاہم آئندہ ہفتہ اوباما اور مودی کے درمیان مذاکرات کے موضوع پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔ جیسا کہ ہم نے کہا ہے ہماراایقان ہے کہ تمام ممالک کو ایک اہم کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اس سے بعید میں تاحال ملاقات کے موضوع پر قبل از وقت کوئی تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں ۔ وائیٹ ہاؤز کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان کیٹلن ہیڈن نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ اوباما کل نیویارک میں عرب ممالک کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے جنہوں نے داعش کے خلاف ضائی حملوں میں حصہ لیا تھا ۔ میں ابھی ابھی ایک ملاقات سے آئی ہوں جس میں ہم در حقیقت عرب ممالک کی تائید حاصل کرنے کے اہل رہے ۔ جن میں سے کئی ممالک تاریخی طور پر کئی مسائل اور علاقہ میں مسلکی تصادم میں ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں ۔ تمام متحدہ ممالک اسلامی ریاست اور اس نظریہ کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔ انتہائی بنیاد پرستی اس بات کی نشاندہی کرتے ہے کہ داعش کی جانب سے کیا کیاجارہا ہے ۔ اوباما نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں یہ بات کہی ۔ اتحادی شرکاء کے ساتھ اپنی ملاقات میں اوباما نے کہا کہ داعش کے ابھرنے سے عوام کی جانوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ داعش کے عسکریت پسندوں نے شام میں دو امریکی صحافیوں اور ایک برطانوی امدادی کارکن کو ہلاک کردیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد گروپ سے مقابلہ کے لئے مغربی ممالک نے ہاتھ ملا لیا ہے ۔

US efforts to create a global alliance against isis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں