مودی نوراتری کے موقع پر واشنگٹن میں روزہ پر رہیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-25

مودی نوراتری کے موقع پر واشنگٹن میں روزہ پر رہیں گے

واشنگٹن
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کے امریکہ کے دورہ کے دوران نوراتری کے موقع پر اپواس رکھنے کے پیش نظر وائٹ ہاؤز نے آج کہا کہ یہ ایک غیر امکانی مسئلہ ہے کیونکہ وہ دورہ کنندہ اہم شخصیات کی پریکٹیس کے لئے احترام کے ساتھ جگہ فراہم کرتا ہے ۔ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے اپنے دورہ کے دوران اپواس رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ گزشتہ برستوں میں امریکی صدور کی جانب سے تمام مہمانوں کی میزبانی کے طور پر ہم ہمیشہ ہمارے وزیٹرس کی پریکٹیسس کے لئے احترام کے ساتھ جگہ فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں ۔ نیشنل سیکوریٹی کونسل کے ترجمان کیٹلن ہیڈن نے یہ بات کہی ۔ امریکی صدر بارک اوباما ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ ایک کامیاب باہمی دورہ کے منتظر ہیں اور ہم کسی بھی طرح یہ پیش قیاسی نہیں کرسکتے کہ یہ ایک مسئلہ ہے ۔ ہیڈن نے پی ٹی آئی سے اس وقت یہ بات کہی جب ان سے مودی کی نوراتری کے اپواس کے تعلق سے پوچھا گیا ۔ جس کے دوران وہ سیال غذا پر رہتے ہیں اور ہر روز کچھ لیموں کا رس کچھ شہد اور چائے کی ایک پیالی پیتے ہیں ۔ وائیٹ ہاؤز مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کرے گا کہ آیا29ستمبر کو وائیٹ ہاؤز میں امریکی صدر بارک اوباما کی زیر میزبانی ایک خانگی ورکنگ ڈنر کے دوران مودی کو کون سی غذا یا شربت فراہم کئے جائیں گے ۔

PM Narendra Modi will keep Navratri fast during US visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں