پی ٹی آئی٬ یواین آئی، آئی اے این ایس
ضمنی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے مظاہرہ سے پرجوش چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ریاست کے عوام نے انتشار پسند اور فرقہ رپست طاقتوں کو باہر جانے کا راستہ دکھادیا ہے ۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست کے عوام نے فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑجواب دیا ہے اور یہ بتادیا ہے کہ انہیں ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی ضرورت ہے۔ چیف منسٹر نے فرقہ پرست طاقتوں کو ناکام بنانے پر ریاست کے عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ فرقہ پرستوں نے نفرت پھیلاتے ہوئے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی، لیکن عوام نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ناکام بنادیا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ ریاست کی سماج وادی پارٹی حکومت صرف ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور وہ اس سلسلہ میں روز اول سے کام کرتی آ رہی ہے۔ ضمنی انتخابات کے بعد وہ مزید ذمہ داری سے کام کریں گے ۔
ہم ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ایسے وقت میں سماج وادی پارٹی کی تائید کی ہے جب ایس پی ریاست کو ایک مخصوص سمت میں لے جانا چاہتی ہے۔ سینئر کابینی وزیر شیو پال یادو نے کہا کہ عوام نے فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اور ترقی کے حق میں و وٹ دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں نے عوام کو رجھایا تھا لیکن اب لوگ حقائق سے آگاہ ہو چکے ہیں ۔ لکھنؤ سے موصولہ علیحدہ اطلاع کے مطابق اتر پردیش بی جے پی نے آج11اسمبلی نشستوں اور ایک لوک سبھا نشست پر ضمنی انتخابات میں اپنی شکست قبول کر لی اور کہا کہ وہ وجوہات کا جائزہ لے گی ۔
بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمی کانت باجپائی نے کہا کہ شکست کے لئے میں اور میری ٹیم ذمہ دار ہیں ۔ اس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس شکست نے ہمیں ودھان سبھا انتخابت کے لئے سبق سکھایا ہے۔ آئی اے این ایس کے بموجب بی جے پی نے مغربی بنگال کے بسیر ہاٹ ساؤتھ اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات میں پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے باوجود ترنمول کانگریس نے آج دعویٰ کیا کہ مرکز میں برسر اقتدار آنے کے 100دن کے اندر نریندر مودی کا جادو اتر گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری مکل رائے نے انتخابی نتائج پر مسرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی2016کے اسمبلی انتخابات میں دو تہائی سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔
Uttar Pradesh by-elections: People have defeated communal forces, says Akhilesh Yadav
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں