تلنگانہ - اسمارٹ سٹیز کی تعمیر کے عمل میں عام شہریوں کو شمولیت کا موقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-28

تلنگانہ - اسمارٹ سٹیز کی تعمیر کے عمل میں عام شہریوں کو شمولیت کا موقع

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ، ملک کی پہلی ریاست ہوگی جہاں شہری ترقیات اور اسمارٹ سٹیز اور تمام کے لئے شہر کی ترتیب میں عام شہریوں کو شمولیت کا موقع دیاجائے گا ۔ شہر میں6تا10اکتوبر منعقد شدنی گیارہویں میٹرو پولیس کانفرنس2014کے ایک حصہ کے طور پر حکومت تلنگانہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) دی مٰٹرو پولیس ورلڈ کانگریس اور انڈین اسکول آف بزنس مشترکہ طور پر حیدرآباد اربن ہیکاتھا ن کا اہتمام کررہے ہیں۔ ہیکاتھا ن کا مرکزی خیال ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے ساتھ سماجی ایجادات رکھا گیا ہے جس کے لئے390ٹیمیں اپنا نام رجسٹرڈ کراچکی ہیں ۔ ان میں80ٹیموں کو قطعیت دی جائے گی جو آنے والے دنوں میں اسمارٹ سٹیز کے لئے مختلف تجاویز اور منصوبے پیش کریں گی ۔ ان دنوں میں پروگرام میں شرکت کرنیو الوں کو آئی ٹی کمپنیوں اور میٹرو پولیس کانگریس و حکومت تلنگانہ کے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت اور مباحث کا موقع ملے گا ۔ پری ہیکاتھان کا تصور گیارہویں میٹرو پولیس ورلڈ کانگریس میں فائنل ہیکاتھان کے لئے ایجنڈہ مرتب کرے گا جہاں منتخبہ ٹیموں کو مختلف تجاویز پر بین الاقوامی مندوبین کے ساتھ مزید مباحث اور مشاورت کا موقع ملے گا ۔ آخر میں5بہترین تجاویز کو ایوارڈس عطا کئے جائیں گے اور حکومت تلنگانہ ، انڈین اسکول آف بزنس کے ہمراہ انہیں انکیوبیشن کا موع فراہم کرے گی ۔ اس پہل پر تبصرہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور پنچایت راج کے تارک راما راؤ نے کہا کہ میں اس پروگرام میں عام شہریوں کی حصہ داری اور جو ش و خروش پر فخر محسوس کررہا ہوں ۔
برانڈ حیدرآبار اور اسمارٹ سٹیز کو ایک حقیقت بنانے کے لئے عوام میں کافی جوش خروش پایاجاتا ہے ۔ ملک میں اپنی نوعیت کی اس پہل کو فریقین سے سنجیدہ رد عمل حاصل ہوا ہے تاکہ حیدرآباد کو ایک عالمی سطح کے شہر میں تبدیل کیاجاسکے ۔ کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور ڈائریکٹر میٹرو پولیس ورلڈ کانگریس سومیش کمار نے بتایا کہ ہم سرکاری اداروں میں پہلی مرتبہ عام شہریوں کی پیش کردہ مختلف سائنسی تجاویز کو متعارف کرانے جارہے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ فائنل ہیکاتھان میں جن تجاویز پر مباحث کئے جائیں گے انہیں حکومت تلنگانہ عمل آوری کا موقع دے گی اور حیدرآباد کو جلد اسمارٹ شہر میں تبدیل کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔ ہیکاتھان میں مختلف 15شعبوں کا احاطہ کیاجارہا ہے جن میں پبلک ٹرانسپوٹیشن، انٹلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم ، اربن موبیلیٹی سینی ٹیشن اینڈویسٹ مینجمنٹ ، لوکل انفراسٹرکچر بشمول رودص، پاور، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، واٹر سپلائی ، اربن فینانسنگ ، ہاؤزنگ فار آل اسمارٹ سٹیز ، پارکنگ مینجمنٹ ، نان موٹورائزڈ ٹرانسپورٹ ، ٹریفک مینجمنٹ ، لیک سکیوریٹی ، ویمن اینڈ جنرل سیفٹی سرویلنس اور سلم مینجمنٹ شامل ہیں۔ ان میدانوں میں مختلف ٹیموں کی جانب سے نئی تجاویز اور تصورات کا خیر مقدم کیاجائے گا۔

Telangana becomes first state to have citizen participation in urban planning

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں