رشوت مقدمات - خالدہ ضیا کی اپیلیں سپریم کورٹ میں مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

رشوت مقدمات - خالدہ ضیا کی اپیلیں سپریم کورٹ میں مسترد

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش سپریم کورٹ نے آج اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے اپنے خلاف رشوت ستانی کے دو مقدمات میں انہیں قصور وار ٹھہرانے والے عدالت زیریں کے ایک جج کے تقرر کے جواز کو چیالنج کیا تھا۔69سالہ ضیا کی درخواست کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے مسترد کردئیے جانے کے بعد ان کے خلاف کرپشن کے الزامات کے مقدمہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ ضیا نے عدالت عظمیٰ سے اپنی اپیل میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے مقدمات میں جج کا تقرر غیر قانونی طور پر کیا گیا ہے لیکن چیف جسٹس محمد مزمل حسین کی زیر قیادت ایک 5رکنی بنچ نے ان کی اپیلوں کو مسترد کردیا ہے اور ایک خصوصی عدالت کی جانب سے رشوت مقدمات کی سماعت کوْ آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے ۔

Bangladesh's Khaleda Zia Loses Court Battle on Corruption Charges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں