الطاف حسین کا استعفیٰ اور دستبرداری - ایم کیو ایم لیڈر کا ڈرامائی اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

الطاف حسین کا استعفیٰ اور دستبرداری - ایم کیو ایم لیڈر کا ڈرامائی اقدام

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کی متحدہ قومی تحریک کے قائد الطاف حسین نے پارٹی سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے لیکن ایک ڈرامایہ اقدام میں چند گھنٹے بعد ہی اپنے فیصلے سے دستبردار ہوگئے ۔ 60سالہ حسین نے جو1991ء سے لندن میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں کہا کہ آج میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میرے اندر اتنی طاقت اور ہمت نہیں ہے کہ مزید ناراضگیوں اور بے وفائیوں کو برداشت کرسکوں ۔ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اب جسے چاہے پارٹی سربراہ منتخب کرنے کے لئے آزاد ہے ۔ انہوں نے آج صبح یہ بات کہی تھی لیکن کراچی میں ایم کیو ایم ہیڈ کوارٹرس پر ان کے سینکڑوں حامیوں کے جمع ہونے کے بعد فیصلے سے دستبردار ی اختیار کرلی ۔ ان کے حامیوں نے زبردست نعرے بازی کی اور الطاف حسین پر فیصلہ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا ۔ مرکزی کمیٹی جسے حالیہ ہفتوں میں الطاف حسین کی جانب سے نشانہ بنایا گیا سینئر قائدین کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور کہا کہ وہ الطاف حسین کو فیصلہ بدلنے پر آمادہ کریں گے ۔ سینئر لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے سوا کوئی بھی اس پارٹی کی قیادت نہیں کرسکتا ، مجھے معلوم ہے کہ ہم نے غلطیاں کی ہیں لیکن ہم ان سے معافی کی درخواست کریں گے ۔

MQM chief Altaf Hussain steps down, then withdraws resignation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں