اردو نیوز (سعودی عرب)۔
سعودی انڈیا بزنس نیٹ ورک سعودی ایگروفوڈ میلے کے ساتھ ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کر رہا ہے جو سفارتخانے میں8ستمبر میں صبح11بجے ہوگا۔ تقریب میں ہندوستانی اور سعودی تاجروں کو مل بیٹھ کر مختلف امور پر بات چیت کا موقع ملے گا ۔ واضح رہے کہ سعودی ایگرو فوڈ میلے میں ہندستان کی50کمپنیوں کے تاجروں کاوفد شریک ہوگا۔ یہ میلہ7ستمبر سے ریاض کے ایگزبیشن سینٹر میں ہورہا ہے ۔ سعودی انڈین بزنس نیٹ ورک (ایس آئی بی ایل) پچھلے سال ستمبر سے اپنے قیام کے بعد مختلف پروگرام منعقد کراچکی ہے اور حالیہ تقریب بھی اسی کا حصہ ہے ۔ دونوں ملکوں کے تاجروں کو اس موقع پر دو طرفہ تجارت اور زراعت اور پروسیسڈ فوڈ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور باہمی تجارت میں اضافے کے طریقے تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔ دلچسپی رکھنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ وہriyadh@mea.gov.in.comپر یا پھر فیکس نمبر011-4884189پر اپنی آمد کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
Saudi Indian Business Network meeting this week at the Embassy of India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں