لو جہاد - اترپردیش ہائی کورٹ کی مرکز سے رائے طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-05

لو جہاد - اترپردیش ہائی کورٹ کی مرکز سے رائے طلبی

لکھنو
ٹی این این
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے جمعرات کو بی جے پی قائدین کے خلاف کارروائی کرنے مقامی وکیل کی دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست پر مرکزی ریاستی حکومتوں اور الیکشن کمیشن سے رد عمل طلب کیا ہے۔ بی جے پی قائدین مبینہ طورپر فرقہ ورانہ جذبات بھڑکانے ’’لو جہاد‘‘ کا استعمال کررہے ہیں، جسٹس امتیاز مرتضیٰ اور جسٹس اشونی کمار سنگھ پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے معاملہ کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت15ستمبرکو مقرر کی ہے جب کہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلبل گوڑیال نے جواب داخل کرنے ریاستی حکومت سے ہدایات کے لئے وقت طلب کیا ۔ مفاد عامہ کی درخواست مقامی قانون داں سی بی پانڈے نے داخل کی جنہوں نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ اور کلراج مشرا پر11اسمبلی حلقوں اور لوک سبھا نشست کے لئے13ستمبر کومقررہ ضمنی انتخابات میں مہم چلانے پابندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی اور مشرا بلا کسی ثبوت کے مخصوص طبقہ کے خلاف’’لوجہاد‘‘ کے الزامات عائد کررہے ہیں جس سے ریاست میں فرقہ واری گروہ بندی ہوگی ۔ مشرا مرکزی وزیر بھی ہیں اور یوگی ضمنی انتخابات میں بی جے پی مہم کے انچارج ہیں، بی جے پی اور سنگھ پریوار مسلمانوں پر ’’لو جہاد‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔ ان کا ادعا ہے کہ مسلم نوجوانوں کی جانب سے یہ مقدس جنگ ہے تاکہ ہندو لڑکیوں کو راغب کر کے انہیں شادی کے بعد اسلام قبول کرنے دباؤ ڈالا جائے۔ عصمت ریزی کے کیس میں بھی یہ اصطلاح استعمال کی گئی جہاں ایک ملزم مسلمان اور متاثرہ لڑکی ہندو تھی ۔

Love Jihad: Allahabad High Court asks Uttar Pradesh government, EC to file response

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں