پاکستانی سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست قبول کرلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-27

پاکستانی سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست قبول کرلی

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے وزیرا عظم نواز شریف کو آج ایک اپوزیشن پارٹی کے رکن کی جانب سے عدالت میں گھسیٹا گیا ہے ۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف فوج کی مداخلت کے تعلق سے پارلیمنٹ میں دروغ گوئی سے کام لیا۔ کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسحاق خان خاکوانی نے اپنے وکیل عرفان قادر کے ذریعہ یہ درخواست داخل کی ۔ سپریم کورٹ کے وکیل غلام محمد خان نے کہا کہ چیف جسٹس نصیر الملک29ستمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ اس ماہ شریف نے پارلیمان کو جھوٹ کہا تھا کہ انہوں نے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو حکومت اور احتجاجی قائدین خان اور عالم دین طاہر القادری کے درمیان جو گزشتہ زائد از ایک ماہ سے اسلام آباد میں شریف کو سبکدوشی پر مجبور کرنے کے لئے احتجاج کررہے ہیں، ثالثی کے لئے نہیں کہا تھا۔ خان کا الزام ہے کہ گزشتہ سال کے عام انتخابات جن میں ان کی پارٹی کو شکست ہوئی، میں دھاندلیاں ہوئین جبکہ قادری ملک میں انقلاب لانا چاہتے ہیں ۔ شریف نے پارلیمنٹ میں ایک پالیسی بیان میں فوج سے اس طرح کی کسی بھی درخواست کی تردید کی تھی لیکن انہیں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب فوج نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے جنرل شریف سے سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد کی درخواست کی تھی ۔ پی ٹی آئی کی مرکزی کمیٹی کے لیڈر خاکوانی نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ قانون کے مطابق سچائی کی پاسداری کرنے میں ناکامی پر وزیر اعظم کو نااہل قرار دے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریف نے فوج کے شفاف امیج کو داغدار کرنے کی کوشش کی جو آئین کی دفعہ62(g)کی خلاف ورزی ہے۔

Pakistan's Supreme Court admits petition for Prime Minister Nawaz Sharif's disqualification

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں