سرحد پار جرائم - راجناتھ سنگھ کے دورۂ نیپال کے ایجنڈے میں سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-21

سرحد پار جرائم - راجناتھ سنگھ کے دورۂ نیپال کے ایجنڈے میں سرفہرست

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بروز ہفتہ نیپالی حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جعلی کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ سمیت سر حد پار جرائم کی روک تھام کے لئے کوئی نہ کوئی طریقہ کار وضع کیاجانا چاہئے ۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جعلی کرنسی اور سرحد پار جرائم سے متعلق معاملات پر بات چیت کی گئی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان جرائم کی روک تھام کے لئے کوئی مخصوص طریقہ کار وضع ہونا چاہئے ۔ واضح رہے کہ راجناتھ سنگھ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی سہ روزہ داخلی میٹنگ میں شرکت کے لئے نیپال کے دورہ پر تھے ۔ اسی دورے کے بیچ یہ بات چیت ہوئی ۔ نیپال سے وقتاً فوقتاً بھارت میں نقلی کرنسی منتقلی ہوتی رہی ہے ۔ اس سے حکومت کو سخت نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔ اسی لئے ہندوستان نے حکومت نیپال جعلی کرنسی کے گروہوں کے خلاف چوکنا رہنے اور ان کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ دہشت گردی کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا ہر طرح مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ نیپال میں امن و استحکام اور خوشحالی بھارت کے مفادات کے لئے اہم ہے ۔ کیونکہ اگر نیپال میں امن و خوشحالی اور استحکام ہوگا تو ہمارے ملک یعنی ہندوستان میں بھی امن استحکام اور خوشحالی ہوگی ۔ سنگھ نے اس بات کا یقین دلایا کہ ہم نیپال کی ترقی کے لئے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔
زیر التواء مجرمین کے مقدمات کے بارے میں بھی نیپال سے بات چیت جاری رہے گی ۔ ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوگی ۔ سارک میٹنگ کے دوران راجناتھ سنگھ نے نیپال کے وزیر اعظم رام برن یادو ، ووزیر اعظم سوشیل کوئرالہ اور ان کے نیپالی ہم منصب بام دیو گوتم سے ملاقات کی ۔ نیز انہوں نے نیپال میں حکومت کرنے والی پارٹی اور اپوزیشن سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ لوگوں سے ملنے کے بعد میں نے یہ محسوس کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ نیپال نے عام لوگوں پر زبردست اثر ڈالا ہے ۔ سنگھ نے نیپالی حکومت اور جی ایم آر کے درمیان کئے گئے معاہدہ کی تعریف کی جو900میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے تعلق سے ہے اور اس بات کا تیقن دیا کہ تاریخی معاہدہ ہونے کے بعد مستقبل میں ہندوستان مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

Cross-border crimes topped Rajnath Singh's Nepal visit agenda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں