مہنگائی کی مار - آلو کی قیمتوں میں 10 روپے کا اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-21

مہنگائی کی مار - آلو کی قیمتوں میں 10 روپے کا اضافہ

نئی دہلی
ایس این بی
سرکاری اعداد و شمار اگرچہ مہنگائی کے گزشتہ پانچ سالوں کے سب سے نچلی سطح پر آنے کے دعوے کررہے ہوں، پر حقیقت میں ایسا نظر نہیں آرہا ہے ۔ پھل اور سبزی کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں ۔ خردہ بازار میں ہفتہ بھر میں آلو کی قیمتیں فی کلو 10روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے مزید جاری رہنے کی بات کہی جارہی ہے ۔ وہیں دوسری طرف ہری سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ کو دہلی تھوک مارکیٹ میں آلو 13.75سے لے کر33روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہورہا تھا تو آج اس کی قیمتی18.34روپے کے درمیان رہی۔ وہیں خردہ مارکیٹ میں آلو گزشتہ ہفتہ تک30روپے کلو کے درمیان بک رہا تھا ، جو جمعہ کو بڑھ کر40روپے کلوتک پہنچ گیا ۔ آلو کے تھوک کاروباریوں کے مطابق تھوک اور خردہ بازار میں آلو کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ تھوک مارکیٹ میں آلو کی قیمتوں اضافہ کی وجہ نوراتری کے لئے چھوٹے کاروباریوں کے ذریعہ معمول سے زیادہ آلو خریدنا بتایاجارہا ہے ۔ آلو پیاز کے تھوک کاروباریوں راجندر شرما کے مطابق ہر سال نوراتری کے موقع پر آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس بار آلو کی نئی فصل ابھی نہیں آئی ہے اس لئے آلو کچھ مہنگا ہوا ہے ۔ انہوں ںے کہا کہ اوسط آلو کی قیمت تھوک مارکیٹ میں20-24روپے کے درمیان ہے ۔
اس سے زیادہ قیمت والا آلو منڈی میں د و چار ٹرک ہی آتے ہیں جسے ہوٹل والے خریدکر لے جاتے ہیں۔ اسی طرح پیاز کی قیمتیں اس وقت تھوک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جوں کی توں بنی ہوئی ہے۔ پیاز کی نئی فصل بھی آنی شروع ہوگئی ہے ۔ آج منڈی میں نئی پیاز کے 20ٹرک کرناٹک سے آئے ہیں ۔ دسہرہ تک دیگر شہروں سے بھی پیاز کی نئی فصل آنی شروع ہوجائے گی ۔ تب قیمتیں کم ہوسکتی ہیں ۔ اس وقت تھوک میں پیاز10-20روپے کلو مل رہی ہے جب کہ خردہ میں30روپے کے بیچ مل رہی ہے ۔
اس دوران گزشتہ ایک ہفتہ میں ہری سبزیوں کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے ۔ بھنڈی، پرول ، اور بیگن گزشتہ ہفتہ تک25-30روپے کلو مل رہا تھا ۔ جو اب بڑھ کر40روپے کلو تک پہنچ گیا ہے ۔ پرول کا سیزن ختم ہورہا ہے اس لئے اس کی آمد کم ہورہی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں جب کہ بارش کی وجہ سے گھیا ، تروئی اور کھیرہ کی فصل خراب ہوئی ہے اس کی وجہ سے آمد متاثر ہوئی ہے۔ آمد کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ سبزی کاروباریوں کی مانیں تو اگلے ہفتہ تہواری سیزن کے دوران پیاز کی کھپت میں کمی آئے گی لیکن نوراتری کے دوران آلو کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہونے کا پورا امکان ہے ایسا لگتا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت ہمیشہ کے لئے60روپے کلو کے بیچ بنی رہے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں