جموں و کشمیر سیلاب متاثرین کے لئے تلنگانہ حکومت کا تعاون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-21

جموں و کشمیر سیلاب متاثرین کے لئے تلنگانہ حکومت کا تعاون

حیدرآباد
یو این آئی
جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرین کے لئے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے واٹر پیور ریفائر پلانٹس کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے جس پر کشمیر کے عوام نے تلنگانہ حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یہ پلانٹس لگانے کے لئے تلنگانہ سے ایک ٹیم سری نگر پہونچی ۔ حیدرآباد سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ یہ پیور ریفائر پلانٹس سری نگر پہنچائے گئے ۔ تلنگانہ حکومت کی طرف سے پچاس واٹر پیور ریفائر پلانٹس گزشتہ جمعرات کو سری نگر بھیجے گئے تھے جن میں سے20کی تنصیب ہوگئی ہے اور مزید30کی تنصیب کا کام کیاجارہا ہے ۔ سری نگر میں موجود تلنگانہ کے سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ تین دن کے اندر بقیہ پیور ریفائر فوج کی مدد سے مختلف مقامات پر پہونچاتے ہوئے نصب کرنے کا کام مکمل کرلیاجائے گا۔ ایک پیور ریفائر پلانٹ سے چار لاکھ لیٹر پانی کی سپلائی ہورہی ہے ۔ ہر کالونی کے تین سو پچاس تا چار سو خاندان ان پلانٹ سے استفادہ کررہے ہیں اور تلنگانہ حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ گزشتہ کئی دنوں سے سیلاب کے سبب مقامی عوام صاف اور محفوظ پینے کے پانی سے محروم تھے ۔

TRS Government sends Water Purifying plants to Jammu & Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں