Operation Zarb-e-Azb: Pak army kills 32 militants in North Waziristan
پاکستان میں دہشت گردوں کی آماجگاہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاکستانی فضائیہ نے32مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس آر پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقہ بنگی دار میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری میں شدت پسندوں کے3ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔ پاکستانی روزنامہ ، دی ڈان کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بارودی مواد سے بھری ہوئی23گاڑیاں اور اسلحہ کے4ذخائر بھی تبادہ کردئیے گئے ہیں ۔ تاہم پاکستانی فوج کی جانب سے کیے جانے والے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں ذرائع ابلاغ کو رسائی حاصل نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لئے پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں گزشتہ15جون کو ضرب عضب نامی فوجی آپریشن شروع کیا تھا ۔ آپریشن سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد فوج نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو ختم کر کے فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان سے متصل پاکستان کا سرحدی علاقہ شمالی وزیرستان شدت پسندوں کا گڑھ سمجھاجاتا تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں