ایجنسیاں
سینئر بی جے پی لیڈر مردلا سنہا کو گوا کا گورنر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے آج گوا کے گورنر کے طور پر حلف لیا ۔ انہوں نے بی وی وانچو کے استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے ۔ بامبے ہائی کورٹ کے جج جسٹس موہت شاہ نے مردلا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔ اس موقع پر گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر اور دیگر ہستیاں موجود تھیں ۔ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے میں سوال اٹھنے پر وانچو کے استعفیٰ کے بعد گوا میں کوئی گورنر کا عہدہ خالی تھا ۔ مردلا (71) ریاست کی پہلی خاتون گورنر بنی ہیں ۔ بہار میں مظفر پور ضلع کے چھپرا میں27نومبر 1942کو پیدا ہوئیں مردلا معروف ہندی مصنفہ ہیں۔
Mridula Sinha Sworn-in As Goa Governor
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں