یو این آئی
رزیروبینک کی کوششوں کے باوجود ملک میں جعلی نوٹوں کا کاروبار رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پانچ سو روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے لیکن 100روپے اور1000روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ آر بی آئی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بینکوں نے مالی سال2013-14میں پانچ سو روپے کے252لاکھ جعلی نوٹوں کی شناخت کی جو اس سے پہلے مالی سال کے281لاکھ نوٹوں سے 103فیصد کم ہے ۔ اس کے برعکس1000روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوکر مالی سال2012-13کے 98459نوٹوں کے مقابلے 118فیصد کا اضافہ ہوکر110لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح100روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد بھی98فیصد یعنی دس ہزار کا اضافہ ہوکر118لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ ریزروبینک نے کہا ہے کہ جعلی نوٹوں کی شناخت میں بینکوں کی حصہ داری بڑھ کر959فیصد تک پہنچ چکی ہے جب کہ اس میں آر بی آئی کی حصہ داری41فیصد ہے ۔
Counterfeiters lapping up Rs 100, 1,000 bills: RBI
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں