میک ان انڈیا - مہم کا آغاز - ہندوستان کو عالمی مینو فیکچرنگ مرکز بنانا مقصود - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

میک ان انڈیا - مہم کا آغاز - ہندوستان کو عالمی مینو فیکچرنگ مرکز بنانا مقصود

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے پسندیدہ ’’میک ان انڈیا‘‘ مہم کا افتتاح کیا تاکہ ہندوستان کو مینو فیکچرنگ کے میدان میں دنیا کے نقشہ پراہم مقام دلایاجائے اور اس کے عوض ملک میں نئی ٹکنالوجی آئے ،سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں اور لاکھوں متلاشیان روزگار کو روزگار فراہم ہو ۔ اس شاندار اسکیم کے تحت امکانی سرمایہ کاروں کے استفسادات کا بروقت جواب دیاجائے گا ۔ 25شناخت کردہ شعبہ جات پر ایک لوگو ایک پورٹل اور بروشرس کو بھی لانچ کیاگیا۔’’میک ان انڈیا‘‘ مہم کے آغاز کے سلسلہ میں ایک تقریب یہاں وگیان بھون کامپلکس میں منعقد ہوئی ۔ مذکورہ لوگو اور بروشرس کے زریعہ ہندوستان کی کارپوریٹ دنیا کے اعلیٰ عہدیداروں کا تعارف پیش کیاجائے گا ۔ آج اس مہم کے آغاز کامشاہدہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اندرون و بیرون ملک کئی مقامات پر کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جوکچھ کیاہے اس کے بعد اور میں نے جوکچھ آپ سے سنا اس کے بعد میں نہیں سمجھتا کہ میک ان انڈیا کے تعلق سے آپ کومزید کوئی یقین دلانے کی ضرورت ہے ۔ مجھے امید ہے کہ دنیا بھر کے صنعتی ادارے میری دعوت کو سنجیدگی سے لیں گے ۔‘‘ مودی نے کہا کہ ماضی میں انہیں دیکھکر افسوس ہوتا تھا کہ دیگر مقامات پر روزگار کے مواقع کی تلاش میں بیسیوں ہندوستانی وطن چھوڑ کر جارہے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستانی مینو فیکچرنگ اور خود اپنے آپ پر سے عوام کا اعتماد اٹھ گیا ہے ۔‘‘ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی صنعتکار کو ہندوستان سے جانے کے لئے مجبور کیا جائے ۔‘‘ میں آپ لوگوں سے یہ جملے سنتا رہا ہوں کہ کہیں اعتماد شکنی ہوئی ہے.........پالیسی کب تبدیل ہوگی ........سی پی آئی(عہدیدار) کب آئیں گے ۔ سب سے بڑا مسئلہ اعتماد کا ہے ۔ ہم ایک دوسرے پر اعتماد کیوں نہیں کرتے؟ میں اس صورتحال کوبدلنا چاہتا ہوں۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی دانست میں بیرونی راست سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کی اصطلاح اندرون ملک صنعت کے لئے ’’بیرونی راست سرمایہ کاری‘‘ کی حد تک وسیع نہیں ہوئی، لیکن پہلے ہندوستان کو تو ترقی دی جائے۔ ہمیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے ۔ اگر غریب عوام کور وزگار ملے تو خاندانوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا۔‘میک ان انڈیا مہم کے لوگو کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میک ان انڈیا ایک زبردست قدم ہے ۔ اس مہم کے آغاز سے قبل مرکزی وزیر تجارت نرملا سیتا رامن نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلے ہی کئی اقدامات کئے ہیں تاکہ ہندوستان میں تاجروں کے لئے آسانی ہو۔
کئی شعبہ جات میں بیرونی تخصص پر سے اعظم ترین حد کو برخواست کردیا گیا ہے یا اس میں نرمی دی گئی ہے ۔ نرمل سیتا رامن نے کہا کہ لائسنسوں کے لئے درخواست دینے کی کاروائی کو آن لائنکردیا گیا ہے جو24گھنٹے جاری ہے ۔ ایسے لائسنسوں کے کار آمدہونے کی مدت کو تین سال تک بڑھا دیاگیا ہے ۔ ’’میک ان انڈیا ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک مشن ہے جس کو ذہنی یکسوئی کے ساتھ مکمل کرنا ہے ‘‘ آج اس مہم کے افتتاح کے موقع پر ملک کے500ممتاز صنعتکار اور ایگزیکٹیو موجودتھے ۔ ان میں سے بعض کو مختصر تقاریر کرنے کی دعوت دی گئی ۔ یو این آئی کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے بالخصوص عصری مینوفیکچرنگ کے فروغ پر توجہ دیتے ہوئے اور ملک کو عالمی چین کا ایک اہم حصہ بنانے کے لئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے مقصد سے آج میک ان انڈیا مہم کا افتتاح کیا ۔ یہ مہم قومی سطح ، ریاستی سطح اور بیرون ملک مشنوں کی سطح پر شروع کی گئی ہے ۔ اندرون ملک منتخب کمپنیوں کی شناخت کی جائے گی جو اختراع اور نئی ٹکنالوجی کے استعمال میں آگے ہیں۔ ان کمپنیوں کو عالمی چیمپئنس بنایاجائے گا۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ریاستی حکومتوں ، بزنس چیمبرس اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں نے اس مہم کے افتتاح میں سرگرم رول ادا کیا ۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی رہنمائی کے لئے اولین ریفرنس کے طور’’ انویسٹ انڈیا‘‘ متعارف کیاجائے گا۔ بیرونی سرمایہ کاری کے تمام پہلوؤں قواعداور پالیسی مسائل کے سلسلہ میں ریگولیٹری کلیئرنس حاصل کرنے میں بیرونی سرمایہ کاروں کی مدد کی جائے گی ۔ ویب پورٹلwww.makeinandia.comکے ذریعہ تجارتی کمپنیوں کے استفسادات کے جوابات دئیے جائیں گے ۔ اس پورٹل پر ایف اے کیوسیٹ کے ذریعہ سرماریہ کاروں کی مدد کی جائے گی ۔ اور ان کے عمومی سوالات کے جوابات فوری دئیے جائیں گے ۔ تصریحی سوالات کے جوابات اندرون72گھنٹے دئیے جائیں گے ۔

Modi woos global manufacturers with 'Make in India' campaign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں