دنیش ڈیسوزا کو امریکہ میں 5 سالہ پروبیشن اور کمیونٹی سرویس کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-25

دنیش ڈیسوزا کو امریکہ میں 5 سالہ پروبیشن اور کمیونٹی سرویس کی سزا

نیو یارک
پی ٹی آئی
قدامت پسند ہندوستانی نژاد امریکی ادیب اوباما کے نقاد دنیش ڈیسوزا کو جنہوں نے وفاقی مہم قوانین کی خلاف ورزی کا قصور وار ہونے کا اقبال کیا ہے جیل کی سزا دینے سے گریز کیا گیا لیکن انہیں5سال کے پروبیشن اور لازمی کمیونٹی سرویس کی سزا سنائی گئی اور ان پر30000امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔53سالہ کیلیفورنیا کے ڈیسوزا کو کل امریکی ضلع جج رچرڈ برمن نے دیگر ناموں سے امریکہ کوی سینیٹ کی مہم میں غیر قانونی عطیات کے ذریعہ انتخابی مہم قانون کی خلاف ورزیوں کے لئے یہ سزا سنائی ۔ انہیں مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں پانچ سال کے پروبیشن اور ان کی پانچ سالہ پروبیشن کی میعاد میں ہر ہفتہ دن کے آٹھ گھنٹے لازمی کمیونٹی سرویس کی سزا سنائی گئی اور ان پر30000امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کی اگیا ۔ اس کے علاوہ ہفتہ واری کونسلنگ سشنس میں شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ مین ہیٹن کی امریکی اٹارنی پریت بھرارا نے کہا کہ ڈیسوزا نے سینیٹ کی مہم کے لئے10000امریکی ڈالر کا غیر قانونی عطیہ حاصل کرنے کی کوشش کی اور ارادتاً مہم کے لئے رقم جمع کرنے کی کارروائی انجام دیتے ہوئے دانستہ طور پر سالمیت کو گھٹایا ۔ برمن نے منتخب استغاثہ کے لئے انہیں ماخوذ کئے جانے کو مسترد کرنے سابق میں ڈیسوزا کی ماقبل مقدمہ درخواست کر رد کردیا تھا اور رولنگ دی تھی کہ انہیں ماخوذ کئے جانے ان کے الزام کی تائید میں کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

Dinesh D'Souza Sentenced to Probation, Community Service

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں