یو م اساتذہ - اترپردیش میں مودی کی تقریر کو طلباء تک پہنچانے وسیع تر انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-04

یو م اساتذہ - اترپردیش میں مودی کی تقریر کو طلباء تک پہنچانے وسیع تر انتظامات

لکھنو
پی ٹی آئی
سیاسی مخالفت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی حکومت نے جاریہ سال ریاست میں یوم اساتذہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر لاکھوں طلباء تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانہ پر انتظامات کئے ہیں۔ اتر پردیش سکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے تقریر کے لائیو ٹیلی کاسٹ کے لئے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں جس پر اس دوران چند سیاسی گوشوں سے مرکز سے ایک وضاحت طلب کی گئی ہے کہ آیا طلباء کی شمولیت کے ساتھ یہ مشق رضاکارانہ ہے؟اکھلیش یادو کی زیر قیادت ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم کی تقریر ٹیلی ویژن ، ویب کاسٹنگ ، لاؤڈ اسپیکرس اور حتی کہ براہ لیاپ ٹاپ طلباء تک پہنچے ۔ جو فلیگ شپ اسکیم میں چیف منسٹر کی جانب سے اتر پردیش طلباء میں تقسیم کئے گئے تھے ۔ محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مودی کی تقریر کا سی ڈی لیاپ ٹاپس پر دیکھاجانا چاہئے جو ریاستی حکومت کی جانب سے تقسیم کئے گئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری انفارمیشن نونیت سہگل نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ اسکولوں کے تمام ضلع معائنہ کاروں، ڈائرکٹر، سکنڈری ایجوکیشن اور نریش شرما کو ایک سرکیولر بھیجا گیا ہے جس میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ مودی کا پروگرام اسکولوں اور کالجس میں یوم اساتذہ کے موقع پر اہتمام کئے جانے والے مستقل پرو گرام میں ایک اضافہ ہوگا ۔ شرما نے کہا کہ مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے انہیں وزیر اعظم کے مجوزہ پروگرام کے تعلق سے اطلاع دی ہے ۔ سرکیولر میں بتایا گیا ہے کہ اتر پردیش حکومت نے بارہویں کامیاب طلباء میں زائد از14.36لاکھ لیاپ ٹاپس تقسیم کئے گئے تھے اور وہ تقریر کی ویب کاسٹنگ کے لئے ان لیاپ ٹاپس کو انٹر نٹ کے ساتھ جوڑے جانے کا انتظام کیاجارہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسکولوں میں طلباء جہا ں سے وہ کامیاب ہوئے ہیں مودی کی تقریر سن سکیں۔

دریں اثنا نئی دہلی سے آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب مارکسی پارٹی نے آج حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسکولوں کے لئے جاری کردہ اپنی وہ ہدایت منسوخ کردے جس کے ذریعہ طلباء سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ (طلبا)5ستمبرکو منائے جانے والے یوم اساتذہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کو سنیں۔ مارکسی پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارکسی پارٹی ایسی ہدایت یا مطالبہ کے خلاف سخت احتجاج کرتی ہے ۔ ماضی میں ایسی کسی ہدایت کی نظیر نہیں ملتی ۔ مودی حکومت، اس ہدایت سے فوری دستبردار ہوجائے ۔ آزاد ہندوستان میں قوم سے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے لازمی خطابات کو تک سننے کے لئے اب تک ہرگز کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی تھی ۔ صاف بات ہے کہ آر ایس ایس ، بی جے پی اس موقع (یوم اساتذہ) کو تمام افکار سے روشناس کرانے کے بجائے نوجوان ذہنوں کو عقیدہ سکھانے کے لئے استعمال کرنے کی خواہاں ہے۔ اس طرح ان طلباء کو اپنی زندگیوں میں ان پسندوں کو اختیار کرنے کے لئے تیار کررہی ہے جن کے بارے میں اطلاع فراہم کررہی ہے۔ مارکسی پارٹی نے کہا کہ اگرچہ وزیر فروغ انسانی وسائل نے وضاحت کردی ہے کہ اسکولوں کے لئے مذکورہ ہدایت پر عمل لازمی نہیں ہے ، بایں ہمہ اس(ہدایت) سے اسکول انتظامیہ اور پرنسپالوں پر دباؤ پڑتا ہے کہ وہ مذکورہ ہدایت پر عمل کریں۔

Modi's Teachers' Day Speech to Be Streamed Live

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں