اسپیکر اے پی اسمبلی کی جانب سے جگن موہن ریڈی کو سرزنش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-04

اسپیکر اے پی اسمبلی کی جانب سے جگن موہن ریڈی کو سرزنش

حیدرآباد
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کوڈیل سیوا پرساد راؤ نے آج کے دارالحکومت کے موضوع پر مباحث کے لئے اصرار کرنے پر قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سرزنش کی۔ وائی ایس آر سی پی ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور کارروائی روک دی ۔ اسپیکر نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ آپ ایوان پر ایجنڈا تھوپ نہیں سکتے ۔ صرف تبادلہ خیال میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ بر سر اقتدار جماعت کی ارکان نے کہا کہ جگن اسمبلی کے خوائید اور اصولوں کو پہلے سیکھیں۔ وائی ایس آر سی پی قائد نے وقفہ سوال کے بعد دارالحکومت کا مسئلہ اٹھایا اور جاننا چاہا کہ کب اس موضوع پر مباحث ہوں گے ۔ یہ اطلاعات ہیں کہ چیف منسٹر نے دارالحکومت پر بیان کے لئے موزوں مہورت کا انتظار کررہے ہیں انہوں نے استفسار کیا کہ بات چیت کے بغیر وہ بیان کیسے دے سکتے ہیں ۔ اس موضوع پر بات چیت کی کیا ضرورت ہے ۔ جگن نے استفسار کیا کہ شیواراما کرشنن کمیٹی رپورٹ پر مباحث کے بغیر حکومت صدر مقام سے متعلق یکطرفہ کیسے کرسکتی ہے۔ وزیر اسپورٹس کے ارچھنا نائیڈو نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کل اسمبلی میں اس مسئلہ پر بیان دیں گے ۔ اور ایوان میں کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے ۔ ارچھنا نائیڈو نے کہا کہ کابینہ نے دارالحکومت کے محل وقوع کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تاہم ہم نے اب تک اسمبلی سیشن کے اختتام میں کوئی اعلان نہیں کیا۔ آپ اخباری اطلاعات کی اساس پر مباحث نہیں کرسکتے ۔

تروپتی سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب اے پی ریاستی وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے آج کہا کہ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور اسمبلی میں قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی کی غیر سنجیدگی اور سیاسی فیصلہ نہ لے پانے کی ان صلاحیت اس وقت بے نقاب ہوگئی جب انہوں نے ریاستی دارالحکومت پر کابینی فیصلہ سے متعلق چیف منسٹر کے اعلان سے قبل اس مسئلہ پر اسمبلی میں مباحث کا مطالبہ کردیا ۔ تروملا میں وینکٹیشورا مندر میں پوجا کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وائی رام کرشنوڈو نے بتایا کہ اسمبلی میں کابینی فیصلوں کا ایک روایت کے طور پر اعلان کیاجاتا ہے اور اس کے بعد ہی ان پر مباحث منعقد کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ جگن جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ احمقانہ ہیں اس سے ان کی عدم سنجیدگی کا اظہار ہوتا ہے ۔ وائی رام کرشنوڈو نے سوال کیا کہ کیا ایوان میں کسی اعلان سے پہلے مباحث منعقد ہوسکتے ہیں ۔ ریاستی کابینہ جو فیصلے لیتی ہے ان کا رسمی طور پر اسمبلی میں اعلان کیاجاتا ہے اور اس کے بعد ہی مباحث ہوتے ہیں۔ دوسری طرف اسپیکر کوڈیلا شیواپرساد راؤ کا کہنا ہے کہ کابینی فیصلہ کا ایوان میں اعلان ہونے سے پہلے ہی مباحث کا انعقاد کرنا یا اس کا مطالبہ کرنا کوئی نامناسب بات نہیں ہے ۔ اعلان سے پہلے یا بعد مباحث کئے جاسکتے ہیں اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔

AP Speaker reprimands 'dictatorial' Jagan for pushing agenda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں