مریخ مشن 23 روز بعد سرخ سیارہ کے مدار کو پہنچے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

مریخ مشن 23 روز بعد سرخ سیارہ کے مدار کو پہنچے گا

چینائی
پی ٹی آئی
ہندوستانی سائنس برادری کو ایک بڑی جہت میں سرخ سیارہ مریخ مدار کا مشن، منگل یان ، اپنی اولین مہم پر ہے ، اور اس نے خلاء میں اس کے سفر کے300یوم مکمل کئے ہیں اور صرف23دن میں وہ اس کی منزل کے مدار کو پہنچ جائے گا۔ مریخ مدار مشن خلا ء میں300یوم مکمل کرچکا ہے اور مریخ کے مدار کو پہنچنے کے لئے اس کو مزید23یوم کا سفر کرنا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے اس کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر یہ بات کہی ۔ اس نے کہا کہ اسپیس کرافٹ نے مریخ کے طرف 622کلو میٹر میٹر کا سفر کرچکا ہے اور اب وہ زمین سے199ملین کلو میٹر دور ہے اور سورج سے فاصلہ کے سلسلہ میں22,33کیلو میٹر فی سکنڈ کی رفتار سے سفر کررہا ہے ۔ ایم او ایم اور اس کے پے لوڈ کی صحت اچھی ہے۔ اسرو نے یہ بات کہی۔450کروڑ روپے لاگتی یہ پراجکٹ 5نومبر2013ء کو 24ستمبر تک سرخ سیارے کے ماحول کو پہنچنے کے مقصد کے ساتھ قدیم ورک ہارس پولار سٹیلائٹ لانچ وہیکل سے آندھرا پردیش میں سری ہری کوٹہ سے داغا گیا تھا اور اس کو680ملین کلو میٹر کا سفر کرنا تھا ۔ گزشتہ ہفتہ اسرو کے سائنسدانوں نے کہا تھا کہ خلائی جہاز نے مریخ کی طرف اپنے سفر کا90فیصد فاصلہ طے کرچکا ہے ۔ سائنس داں ایک چیلنجنگ کام انجام دیں گے جب وہ اس خلائی جہاز پر سیال انجن کو دوبارہ اسٹارٹ کریں گے اور اس کومریخ کے مدار میں داخل ہونے کے لئے تقریباً10مہینوں تک بند رکھا گیا تھا۔ اس پراجکٹ کی تکمیل پر توقع ہے کہ سیاروں کی تحقیق میں سائنسی طبقہ کو بہتر مواقع فراہم ہوں گے ۔

Mars Mission completes 300 days in space، Just 23 days more to reach Mars

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں