ہندوستان کے پہلے مسلم اٹارنی جنرل غلام واہنوتی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

ہندوستان کے پہلے مسلم اٹارنی جنرل غلام واہنوتی کا انتقال

Former-attorney-general-Goolam-E-Vahanvati
ممبئی
پی ٹی آئی
ہندوستان کے سابق اٹارنی جنرل جی ای واہنوتی کا آج66سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ، جو ملک کے اعلیٰ ترین قانونی عہدیدار بننے والے پہلے مسلمان تھے ۔ غلام عیسی جی واہنوتی کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور فرزند شامل ہیں۔ مہاراشٹرا کے ایڈوکیٹ جنرل ڈیرئیس کھمباٹا نے یہ بات بتائی ۔ واہنوتی کو جون2009ء میں یوپی اے حکومت کے دوبارہ انتخاب کے بعد تین سال کی میعاد کے لئے تیرہواں اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔2012میں ان کی میعاد میں مزید دو سال کی توسیع کی گئی ۔ وہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت قائم ہونے کے بعد اس سال27مئی کو مستفیٰ ہوگئے تھے ۔ اعلی ترین قانونی آفیسر کی حیثیت سے تقرر سے پہلے واہنوتی نے20جون2004او7جون2009ء کے درمیان ہندوستان کے سالیسٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس سے پہلے وہ مہاراشٹرا کے ایڈو کیٹ جنرل بھی رہے ۔ 7مئی1949ء کو پیدا ہونے والے غلام واہنوتی نے سینٹ زیوئیر کالج سے گریجویشن کے بعد ممبئی کے گورنمنٹ لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی ۔ واہنوتی کچھ عرصہ سے پھیپھڑے کے انفیکشن سے متاثر تھے اور انہیں ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔

Former Attorney General Goolam E Vahanvati passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں