افغانستان کا بلند ترین پرچم - ہند افغان دوستی کی علامت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

افغانستان کا بلند ترین پرچم - ہند افغان دوستی کی علامت

India-gifts-Afghanistan-its-largest-flag
کابل
پی ٹی آئی
افغانستان نے ہندوستان کی مدد سے یہاں دارالحکومت کے قلب میں اپنے سیاح اور سرخ اور سبز رنگ کے عظیم الشان پرچم کو لہرایا ہے ۔ اس پرچم کو ہند۔ افغان دوستی سے تعبیر کیا گیا ہے ۔97x65فٹ بلند پرچم جو لاس ویگاس میں مجسمہ آزادی سے بھی لانبا ہے اسے شخصی طور پر ہندوستان کی وزیر امور خارجہ سشما سوراج گزشتہ ہفتہ اپنے پہلے دورہ افغانستان کے موقع پر صدر حامد کرزئی کو پیش کیا تھا۔ یہ پرچم کابل کی تاریخ وزیر اکبر خا پہاڑی پر لہرایا گیا ہے ۔ اس عمارت کو مینارہ بیراخ( پرچم مینار) کا نام دیا گیا ہے ۔ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان اس پہاڑ کو ایک متحدہ اور آزاد ہندوستان کی طاقتور علامت کے طور پر دیکھتا ہے ۔ انہوں نے بے شمار افغان شہریوں ، مجاہدین اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کی جنہوں نے اس ملک کی تعمیر کے لئے عظیم قربانی دی ہے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے وزیر اکبر خان پہاڑی علاقہ کی ترقی کے لئے افغان حکومت کو ایک ملین امریکی ڈالر دینے کا بھی وعدہ کیا ۔ سوراج نے ہند۔ افغان دوستی زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے پر زور لفظوں میں کہا کہ ہندوستان ہمیشہ افغانستان کا پہلا دفاعی حلیف رہے گا ۔ 2کروڑ روپے لاگتی پرچم ہندوستانی صنعت نوین جندال کی جانب سے قائم کردہ ایک فلاحی ادارہ فلیگ فاؤنڈیشن کی جانب سے تحفہ میں پیش کیا گیا ہے ۔

India gifts Afghanistan 97 by 65 feet flag as symbol of 'Hind-Afghan Dosti'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں