لکھنؤ میٹرو کے تعمیراتی کام کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-28

لکھنؤ میٹرو کے تعمیراتی کام کا آغاز

لکھنؤ
ایس این بی
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے دستیاب مالی وسائل کا استعمال عوامی بہبود اور بنیادی سہولت کے فروغ کے لئے کیا ہے۔ سماج وادی حکومت نے ڈھائی سال میں جتنے کام کئے ہیں اس کے مقابلے ملک کی کسی دیگر ریساتی سرکار نے اتنے کام نہیں انجام دئیے ۔ وزیر اعلیٰ آج یہاں لکھنو میٹرو ریل پروجیکٹ کے ترجیحی سیکشن کے تعمیراتی کاموں کے آغاز کے موقع پر بھومی پوجن کے بعد ا پنے خیالات کااظہار کرہے تھے۔ نارتھ ساؤتھ کاری ڈور کے تحت8کلو میٹر ٹرانسپورٹ نگر سے چار باغ تک کے ترجیحی سیکشن کی تعمیر کا کام دسمبر2016تک مکمل ہوجائے گا ۔تقریباً2000کروڑ روپے کے صرفہ سے تعمیر ہونے والے اس ایلو یٹیڈ سیکشن میں ٹرانسپورٹ نگر، کرشنا نگر ، سنگار نگر،،عالم باغ، عالم باغ بس اڈہ، مویا ، درگاپوری اور چار باغ اسٹیشن بنائے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے اعتماد ظاہر کیا کہ ڈاکٹر ای ۔ شری دھرن کی ہدایت میں لکھنو میٹرو کا کام تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا اور لکھنو کے عوام کو جلد ہی عالمی سطح کی ٹرانسپورٹ سہولت مہیا ہوگی ۔ مارچ2014میں ڈپوکاسنگ بنیاد رکھنے کے بعد میٹرو کا کام تیزی سے آگے بڑھا ہے ۔
اس سے قبل وزیر شہری ترقیات جناب محمد اعظم خاں نے کہا کہ لکھنو ایک قدیم اور بڑا شہر ہے ۔ اس شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور جدید ضروریات کے مطابق سہولیات مہیا کرانا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے پورا کیاجارہا ہے ۔ انہوں ںے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو ئی ایسا اعلان نہیں نہیں کرتی جسے پورا نہ کیا جاسکے ۔
وزیر صحت احمد حسن نے میٹرو کو لکھنو کے عوام کے لئے ایک بہترین تحٖفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یہاں کے عوام کو آمد و رفت کی اچھی سہولت ملے گی ۔ بیرونی امداد یافتہ پر وجیکٹ محکمہ مشیر مدھو کرجیٹلی نے کہا کہ پارٹی کے منشور میں ذکر نہ ہونے کے باجوود ریاستی حکومت لکھنو میں میٹرو سہولت مہیا کرانے کے لئے کام کررہی ہے۔ اس موقع پر لکھنو میٹرو پر وجیکٹ کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر ای ۔ شری دھرن نے کہا کہ لکھنو کے شہریوں کا عالمی سطح کے میٹرو کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اس سیکشن کے تعمیراتی کاموں کی ذمہ داری ایل اینڈ ٹی کمپنی کو دی گئی ہے ۔ اس کمپنی کو میٹرو پروجیکٹ کی تعمیر کا کافی تجربہ ہے ۔

Lucknow Metro construction started

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں