مریخ مشن کی کامیابی عمدہ ٹیم ورک کا نتیجہ - اسرو سابق سربراہ کستوری رنگن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

مریخ مشن کی کامیابی عمدہ ٹیم ورک کا نتیجہ - اسرو سابق سربراہ کستوری رنگن

جمشید پور
پی ٹی آئی
مریخ مشن کی کامیابی پر صدر نیشنل اکیڈیمی آف سائنس اور سابق صدر نشین انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن( اسرو) ڈاکٹر کستوری رنگن نے کہاکہ اس کامیابی سے دنیا میں ہندوستان کو بہتر مقام حاصل ہوا ہے اور یہ کامیابی بہتر قیادت اور عمدہ ٹیم ورک کے نتیجہ میں حاصل ہوئی ہے ۔ ممتاز سائنسداں کستوری نے اسرو کے صدر نشین کے رادھا کرشنن کی بہترین قیادت کی ستائش کی اور کہا کہ اس مشن کی کامیابی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کی تائید رہی۔ پلاننگ کمیشن کے سابق رکن کستوری رنگن نے کہا کہ ہمارے نوجوان سائنسدانوں نے اسرو سربراہ کی قیادت میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ نیشنل اکیڈیمی آف سائنس جھارکنڈ چیاپٹر کی جانب سے سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک پروگرام میں شرکت کے لئے فولاد کے شہر جمشید پور آئے کستوری رنگن نے کہا کہ اس مہم کا یہ حقیقی طور پر کم بجٹ سے آغاز ہوا لیکن اس میں پیچیدہ ٹکنالوجی کا استعمال ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے ساتھ اب ہندوستان دنیا کے ساتھ سیاروں کی کھوج کا کام کرسکتا ہے ۔ ہم اب صرف چند ممالک کے کلب میں شامل ہیں جن میں امریکہ، روس اور یوروپی یونین شامل ہیں۔انہوں نے ایک کے جواب میں کہا کہ ہم ان ممالک سے اپنا تقابل نہیں کررہے ہیں جنہوں نے اس سے قبل مریخ مشن پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ کستوری رنگن نے کہا کہ ہمارا خلائی پروگرام ملک میں خود کی ممکنہ تحقیق کرنا ہے، جس سے تعلیم ، صحت ،زراعت ، موسم، ماحولیات ، صنعت اور مواصلات جیسے سماجی شعبوں میں بہتری آسکے ۔ انہوں نے اس کامیابی کو کسی اور کے متوازی قرار دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ ہمارے خلائی پروگرام کا اصل مقصد سماجی نظام کے لئے فوائد کوحاصل کرنا ہے جو اس پروگرام میں اتنا سرمایہ لگارہا ہے ۔

Kasturirangan Hails ISRO Chief, Modi Govt for Mars Mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں