ہندوستان میں سرمایہ کاری کو دگنا کر دینے جاپان کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-02

ہندوستان میں سرمایہ کاری کو دگنا کر دینے جاپان کا اعلان

ٹوکیو
پی ٹی آئی
جاپان نے آج ہندوستان میں اپنی خانگی اور سرکاری سرمایہ کاری کو دگنا کردینے یعنی آئندہ5برس میں تقریباً34بلین ڈالر کردینے کا اعلان کیا ہے ۔ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو خصوصی فوجی ، اہم عالمی اشتراک کی سطح تک بلند کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ایک سیول نیو کلیر معاملت کی تکمیل میں ناکام ہوگئے ۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شینزوابے نے آج یہاں اپنی چوٹی ملاقات کے دوران فوجی اشتراک میں باہمی دفاعی تعلقات کی اہمیت کی توثیق کی اور دفاعی سازو سامان و نیز ٹکنالوجی کے میدان میں عظیم تر تعاون پر اتفاق کرلیا ۔یہ چوٹی ملاقات، مودی کے5روزہ دورہ جاپان کے تیسرے دن منعقد ہوئی ۔ دونوں ممالک نے ہندوستان کوUS-2طیاروں کی فروخت پر بات چیت میں سرعت پیدا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ یہ طیارے ، سمندری سیکوریٹی میں وسعت دینے کے مقصد سے حاصل کئے جانے والے ہیں ۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابے نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہند۔ جاپان تعاون کی ایک مثال کے طور پر ٹوکیو، بلیٹ ٹرینس متعارف کرانے کے لئے ہندوستان کو مالیاتی تکنیکی اور عملی مدد فراہم کرے گا۔( یہ وہ پراجکٹ ہے جس کو نریندر مودی سرگرمی سے آگے بڑھارہے ہیں) ایب نے کہا کہ جاپان ہنوستان کو اس کے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر( سفری) ارتباط کی فراہمی میں مدد دے گا۔ سیول نیوکلیر معاملت کے تعلق سے ایب نے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک معاہدہ کی جلد تکمیل کے لئے بات چیت میں سرعت پیدا کریں تاکہ باہمی اشتراک کو مستحکم کیاجائے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ معادہ کو مودی کے جاریہ دورہ کے دوران ہی قطعیت دئیے جانے کی توقع تھی ۔ ایسے میں جب کہ ہندوستان بتایاجاتا ہے کہ ہند۔ امریکہ تاریخی نیو کلیر معاہدہ کے سانچہ پر جاپان کے ساتھ معاملت کو آگے بڑھارہا ہے ، ٹوکیو اس بارے میں زیادہ جوش و خروش نہیں دکھارہا ہے ۔ جنوبی ایشیاء کے باہر جاپان کا پہلا باہمی دورہ کرنے کا موقع فراہم کئے جانے پر مودی نے ابے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ’’ ہم دونوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک خصوصی اہم اور عالمی اشتراک تک بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر خصوصی توجہ دی ہے ۔‘‘ مودی نے کہا کہ ان کے اس دورہ سے ہند جاپان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کی کوئی’’حد‘‘ نہیں ہے ۔

Japan to double its investments in India to 34 billion dollar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں