ہندوستان کلیدی حکمت عملی شراکت دار - سعودی قومی دن پر سعودی سفیر کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-25

ہندوستان کلیدی حکمت عملی شراکت دار - سعودی قومی دن پر سعودی سفیر کا بیان

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سعودی عرب کے سفیر متعینہ ہند نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو حکمت عملی شراکت داری کا موقف دیا گیا ہے ۔ آنے والے برسوں میں ان تعلقات میں مزید ہمہ جہتی وسعت ہوگی ۔ سعودی عرب کے84ویں قومی یوم کے موقع پر ہندوستان کے عوام کے نام اپنے ایک پیام میں سعودی سفیر سعود محمد الساطی نے کہا کہ تعلقات میں اضافہ کی ایک علامت سفارت خانہ کی نئی اور کشادہ عمارت ہے ۔ جو یہاں تعمیر کی جارہی ہے ۔ قومی یوم کی تقاریب پر یہاں تاج پیالیس ہوٹل میں منعقد کی گئیں ، جن میں دو ہندوستانی وزراء، وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ اور مرکزی مملکتی وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے شرکت کی۔ سفیر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس عمارت کی تعمیر آئندہ سال تک مکمل ہوجائے گی ۔ یہ ہمارے وسعت پذیر تعلقات کی ایک اور علامت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں اس میں مزید اضافہ ہوا ۔ سعودی عرب میں مقیم ہندستانی برادری کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی برادری ان کے ملک کی تعمیر ، اعلیٰ سائنسی ریسرچ اور شعبہ تعمیر کی ترقی میں مشغول ہیں ۔ اور ا س کی حصہ داری کے بے حد قدر کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ڈھائی بلین ہندوستانی اس ملک میں مقیم تارکین وطن کی سب سے بڑی برادری ہے ۔ ہم ان کی مہارت ، ڈسپلن، قانون کی پابندی اور امن پسندی کی وجہ سے ان کی بے حد قدر کرتے ہیں اور انہیں ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی باشندے حج کے لئے کسی بھی ملک سے آنے والے باشندوں کا سب سے بڑا گروپ ہوتے ہیں ۔ 2013میں1.1ملین ہندوستانیوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال تقریباً ایک لاکھ45ہزار ہندوستانیوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ ہر سال تقریباً3لاکھ ہندوستانی عمرہ بھی کرتے ہیں ۔

India a key strategic partner: Saudi ambassador

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں