جرمنی عراق میں کردش افواج کو ہتھیار و گولہ بارود فراہم کر رہا ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-28

جرمنی عراق میں کردش افواج کو ہتھیار و گولہ بارود فراہم کر رہا ہے

برلن
پی ٹی آئی
جرمنی نے آج عراق میں کردش افواج کے لئے اسلحہ گولہ بارود کی کھیپ روانہ کردی تاکہ داعش کے خلاف ان کی طاقت میں اضافہ کیاجاسکے جن کا شام اور عراق کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ ہے ۔ پہلا کار گو طیارہ27ٹن اسلحہ لے کر کردش صوبائی دارالحکومت اربیل میں اتر پڑا ۔ مشرقی جرمنی سے اسلحہ سازو سامان کو ذریعہ طیارہ لایاگیا ہے ۔ کارگو میں’’میلان‘‘ اینٹی ٹینک مزائل مشین گنیں ، گولا بارود اور دیگر فوجی سازوسامان شامل ہیں۔ آئندہ ہفتوں میں مزید کارگو فلائٹس اربیل تک چلائے جائیں گے جن کے ذریعہ600ٹن ہتھیار اور گولا بارود کی فراہمی کا امکان ہے تاکہ کردش افواج کی طاقت کو تقویت پہنچائی جاسکے ۔ جرمنی کی وزارت دفاع نے یہ بات بتائی ۔ تقریباً10ہزار کردش سپاہیوں کو فوجی سازو سامان کے ساتھ لیس کیاجائے گا جو جرمنی سے فراہم کیاگیا ہے ۔ جن میں’’یونی ماگ‘‘ ٹرکس اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔ وزارت نے یہ بات صحافتی بیان میں کہی ۔ جرمنی نے رات میں دیکھے جانے والے آلات بھی فراہم کئے ہیں۔ علازہ ازیں تحفظ فراہم کرنے والے ملبوسات ،ہیلمٹس اوردیگر فوجی اشیاء کردش افواج کو اس ماہ سے قبل فراہم کئے تھے ۔ حکومت جرمنی نے31اگست کو فیصلہ کیا ہے ، شمالی عراق میں کردش کی علاقائی حکومت کی افواج کو اسلحہ سے لیس کیاجائے ، جس کے لئے اس نے اسلحہ و گولہ بارود پر لڑائی والے علاقوں تک پہنچانے پر عائد امتناع کو برخواست کردیا ۔ کردش افواج ، عراق میں داعش کے خلاف مہم میں کلیدی رول ادا کیا ہے وہ مغرب سے عصری اسلحہ کا مطالبہ کررہی ہے تاکہ جہادیوں کا مقابلہ کیاجاسکے ۔ جن کے پاس امریکی ٹینکس اور دیگر عصری اسلحہ موجود ہیں جو انہوں نے عراقی فوج سے چھین لیا ہے ۔ اسلحہ کی سربراہی کے علاوہ جرمنی نے فوجی ماہرین کی ایک ٹیم بھی روانہ کی ہے تاکہ کردش افواج کو بعض ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جاسکے ۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے ملک میں فوجی ٹریننگ بھی دی جاسکے ۔ تاہم جرمنی نے امریکی زیر قیادت داعش کے خلاف فضائی حملوں میں شرکت کے امکان یا اپنے فوجیوں کو زمینی لڑائی میں شامل کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ وزیر دفاع ارسولا وانڈرلن جنہوں نے جمعرات کو اربیل کا دورہ کیا تھا۔کردش قیادت کو یقین دلایا ہے کہ جرمنی داعش کے خلاف لڑائی میں طویل مدتی مدد فراہم کرے گا ، جس نے شام و عراق کے بڑے علاقہ پر قبضہ کررکھا ہے ۔

Germany supplies arms and ammunition to Kurdish forces in Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں