مودی کو سمن پہنچانے والے کو 10 ہزار ڈالر کا انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-28

مودی کو سمن پہنچانے والے کو 10 ہزار ڈالر کا انعام

نیویارک
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف درخواست داخل کرنے والے انسانی حقوق کی تنظیم امریکن جسٹس سنٹر( اے جے سی) نے ان کے خلاف عدالت کی طرف سے جاری سمن کو ان تک پہنچانے والے کو دس ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس معاملے میں وکیل گرو پتونت سنگھ پنون نے کل صحافیوں کو بتایا کہ جو بھی شخص مسٹر مودی تک یہ سمن پہنچائے گا اسے دس ہزار ڈالر انعام دیاجائے گا ۔ اس شخص کو ثبوت کے طور پر کوئی فوٹو یا ویڈیو فوٹیل لانی ہوگی ۔ اے جی سی نے بتایا کہ نیویارک کے قانون کے مطابق جس شخص کے خلاف سمن جاری کیاجاتا ہے اگر اس کے پاس دس فٹ کے فاصلے سے بھی سمن پھینک دیاجاتا ہے تب بھی یہ مانا جاتا ہے کہ اس خاص شخص کو سمن دیا گیا ۔ امریکہ میں نیویارک کی وفاقی عدالت نے مسٹر مودی کے خلاف گجرات میں2002میں ہوئے فسادات کو روک پانے میں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ان کے نام رہنے کی وجہ سے جمعرات کو سمن جاری کیا تھا ۔ اس قبل امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہ اگیا ہے کہ امریکہ دورہ پر پہنچے مسٹر مودی کے لئے اس سمن سے کوئی پریشانی کھڑی نہیں ہوگی ۔
ہندوستان اورامریکہ نے واضح کیا کہ نیویارک کی ایک عدالت کے ذریعہ2002میں ہوئے گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے مبینہ رول کے سلسلے میں ان کے خلاف جاری کردہ سمن سے کوئی قانونی اڑچن پیدا نہیں ہوگی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ ہم اس معاملے کو سنبھال لیں گے ۔ وہ عدالتی کارروائی سے آزاد رہیں گے ۔

10000 USD reward for serving summons to Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں