ہند پاک سرحد پر 150 میٹر طویل سرنگ دریافت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

ہند پاک سرحد پر 150 میٹر طویل سرنگ دریافت

جموں
پی ٹی آئی
جموں ریجن کے حساس پلم والا سیکٹر میں ہند، پاک سرحد سے متصل سرحدی چوکی کے قریب حال ہی میں دریافت کی گئی دیڑھ سو میٹر طویل سرنگ بظاہر دہشت گردوں کو ملک میں داخل کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے ۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے یہاں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن میں دہشت گردوں کو خطہ قبضۃ کے پار بھیجنے میں ناکام رہنے پر خطہ قبضہ کے آر پار سرنگ تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سرنگ22اگست2014کو دریافت کی گئی ، جو130تا150میٹر طویل ہے اور پاکستان کی جانب سے شرو ع ہوکر خطہ قبضہ کے پار ہمارے ملک میں داخل ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سرنگ انداز سطح زمین سے20میٹر نیچے ہے ۔ ادھم پور میں قائم ناردرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرس کے ایک سینئر فوجی عہدیدار نے اس احساس کا اظہار کیا کہ پاکستان سے کھودی جانے والی یہ سرنگ شاید دہشت گردوں کو ملک میں داخل کرنے اور اسلحہ ، منشیات و نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کے لئے تیار کی گئی ہوگی ، تاکہ عسکریت پسندوں کے جوش و جذبہ کو برقرار رکھا جاسکے ۔ بہر حال ہمیں اب تک اس سلسلہ میں کوئی شہادت نہیں ملی ہے ۔

150-meters long tunnel dug up to infiltrate terrorists: Army

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں