لو جہاد کیس کو سی بی آئی کے سپرد کرنے جھارکھنڈ کی مرکز سے اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-01

لو جہاد کیس کو سی بی آئی کے سپرد کرنے جھارکھنڈ کی مرکز سے اپیل

رانچی
یو این آئی
تاراسہدیو کے شوہر اور اس کے لو جہاد کیس کے اہم ملزم شوہر رنجیت کمار کوہلی عرف رقیب الحسن کو آج رانچی پولیس دوران تفتیش بلیئر اپارٹمنٹ لے گئی ۔ دوران تلاشی پولیس نے اپارٹمنٹ سے لیاپ ٹیاپ ، ایئر گن ، لاکرس اور کئی اہم دستاویزات ضبط کیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لاکروں کو روٹنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تاہم اس نے وہاں سے برآمد شدہ سامان کو ضبط کرلیا ۔ اس دوران جھار کھنڈ حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے اس کیس کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کی۔ پرنسپل سکریٹری این این پانڈے نے ریاستی حکومت کے اس اقدام کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مرکزی وزارت داخلہ سے اس کیس کی حساسیت دیکھتے ہوئے اس کی سی بی آئی جانچ کروانے کی مانچ کی ہے ۔ اس کیس کے متعلقہ اصل دستاویزات بھی جلد ہی پوسٹ کردیے جائیں گے ۔ جمعہ کی رات تارا سہدیو اور رانچی پولیس سے ملاقات کے بعد جھار کھنڈ چیف منسٹر ہیمنت سورین نے بتایا کہ حکومت اس کیس کو سی بی آئی کے سپر دکردے گی۔ دوسری طرف تارا نے کہا کہ سی بی آئی غیر جانبدارانہ طور پر اس کیس کی جانچ کرے گی ۔ تارا نے بتایا کہ رنجیت کے کافی ہائی پروفائل لوگوں سے تعلقات ہیں جو پولیس پر دباؤ ڈال سکتے ہیں اور پولیس کو غیر جانبدارانہ طور پر اس کام کو انجام دینے میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں ۔ سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کے بعد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پ انی ہوسکتا ہے۔ تارا نے یہ بھی اطلاع دی کہ ان کے بلیئر واقع اپارٹمنٹ پر دو کابینی وزراء نے ان سے اور ان کے شوہر سے ملاقات کی ہے ۔ اس نے بتایا کہ شادی کے بعد سے سریش پاسوان نے دو مرتبہ اور حاجی حسین انصاری نے ایک مرتبہ ان کے گھر کا دورہ کیا ہے۔ کل پولیس نے سریش پاسوان کو فون کر کے اس کیس سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

CBI to probe Jharkhand's 'love jihad' case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں