سزائے موت کے مقدمہ کی کھلی عدالت میں سماعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

سزائے موت کے مقدمہ کی کھلی عدالت میں سماعت

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے آج کہا کہ ایسے مقدمات جن میں سپریم کورٹ نے سزائے موت بررقرار رکھی ہو مجرم کو یہ حق حاصل رہے گا کہ وہ درخواست نظر ثانی پیش کرے ، جس کی سماعت کھلی عدالت میں سہ رکنی بنچ کرے گی اور مجرم کو صفائی پیش کرنے نصف گھنٹہ کا وقت دیاجائے گا۔ چیف جسٹس آر ایم لودھا کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی دستوری بنچ نے کہا کہ جن مقدمات میں سزا کی تعمیل نہیں کی گئی ہو ، درخواست نظر ثانی کی سماعت اور استرواد کے باوجود مجرم کو ایک اور موقع دیاجائے گا اور تین ججوں پر مشتمل بنچ اس کی درخواست نظر ثانی کی کھلی عدالت میں سماعت کرے گی اور اسے عدالت سے مخاطب ہونے نصف گھنٹہ کا وقت دیاجائے گا۔ تاہم ایسے مقدمات میں جن میں صحیح درخواست پر فیصلہ کیاجاچکا ہومجرم کو یہ موقع فراہم نہیں کیاجائے گا۔ دستوری بنچ نے مختلف درخواستوں کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ صادر کیا ، جن میں یہ گزارش کی گئی تھی کہ ان کی سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے اور سہ رکنی بنچ کھلی عدالت میں ان کی درخواستوں کی سماعت کرے ۔ واضح رہے کہ موجودہ طور پر سزائے موت کے مجرموں کی درخواست نظر ثانی کی سماعت ججوں کے چیمبر میں کی جاتی ہے ۔

Death row convict may be heard in open court: SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں