پاکستانی عدالت نے نواز شریف اور ان کے بھائی کو منی لانڈرنگ کیس سے بری کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

پاکستانی عدالت نے نواز شریف اور ان کے بھائی کو منی لانڈرنگ کیس سے بری کر دیا

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان کی ایک عدالت نے آج وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی صوبہ پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شریف پر14سال قبل منی لانڈرنگ کے جو کیس عائد کئے گئے تھے ان کو تمام الزامات سے بری کردیا ۔ جسٹس انوار احمد کی جانب سے سماعت کے دوران نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو(این اے بی) عدالت نے کہا کہ شریف برادران کو بشمول غیر قانونی طور پر اثاثہ جات تمام الزامات سے بری کیاجاتا ہے ۔ ڈان آن لائن نے اس کی اطلاع دی ۔ جسٹس احمد نے کہا کہ یہ کیس 12سال سے التواء میں پڑا تھا اور کوئی بھی ایک گواہ اس عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ شریف خاندان کے خلاف الزامات سیاسی مقاصد پر مبنی تھے ۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔2000میں پرویز مشرف کی زیر قیادت حکومت نے پاکستان مسلم لیگ۔ نواز(پی ایم ایل ۔ این) لیڈرس نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس تیار کیے تھے ۔ کیس کے فائلس کے بموجب شریف برادران نے حدیبیہ پیپلز کو استعمال کرتے ہوئے1990کے اواخر سے منی لانڈرنگ کی تھی۔ یہ فیصلہ ایسے موزوں وقت پر آیا جب کہ نواز شریف، پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحڑیک( پی اے ٹی) کی جانب سے ان کے استعفیٰ کے مطالبہ کے درمیان جدو جہد سے دوچار ہیں ۔ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ نواز شریف الیکشن میں دھاندلیوں کے ذریعہ کامیابی حاصل کی تھی ۔

Court clears Nawaz, Shahbaz in money laundering case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں