آسٹریلیائی پارلیمنٹ پر ممبئی جیسے حملہ کی سازش بے نقاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

آسٹریلیائی پارلیمنٹ پر ممبئی جیسے حملہ کی سازش بے نقاب

کینبرا
پی ٹی آئی
آسٹریلیا کی انٹلی جنس ایجنسیوں نے اسلامی ریاست کے جنگجوؤں کی جانب سے ممبئی طرز کے دہشت گرد حملہ کے منصوبہ کو بے نقاب کردیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت آسٹریلیائی پارلیمنٹ پر حملہ کیاجانے والا تھا اور وزیر اعظم ٹونی ایبوٹ اور دیگر سرکردہ عہدیدارسب سے اہم نشانہ تھے ۔ ملک کے سب سے بڑے دفتر پر حملہ کی منصوبہ بندی سے متعلق تازہ اطلاع موصول ہونے کے بعد مسلح وفاقی پولیس عہدیداروں کو پارلیمنٹ کے اندر تعینات کردیا گیا ۔ ٹونی ایبوٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر وقت مسلح وفاقی پولیس موجود رہے گی ، جاریہ ماہ کے اوائل میں مجھ سے کہا گیا تھا کہ دہشت گرد گروپ ، حکومت، سرکاری حکام اور پارلیمنٹ ہاؤس کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں، انہوں نے فوری رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فی الفور سیکوریٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آسٹریلیائی عوام کی حفاظت کے تعلق سے تشویش ہے ۔ اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے انٹلی جنس ذرائع کے حوالہ سے بتایاکہ آسٹریلیائی پارلیمنٹ کو ممبئی حملوں کی طرز پر نشانہ بنایاجاسکتا ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کے مطابق ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت میں نہ صرف عملہ بلکہ ارکان پارلیمنٹ اور دیگر عہدیدار وں کے علاوہ ہزارہا افراد موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ لشکر طیبہ کی جانب سے نومبر2008ء میں ممبئی میں حملے کئے گئے تھے جس میں166افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

Australia uncovers plot to launch Mumbai-style terror attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں