شاردا گھوٹالہ - کانگریس کا ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-11

شاردا گھوٹالہ - کانگریس کا ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ

مغربی بنگال کانگریس کیر یاستی صد ر ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ بنگال حکومت غیر فعال ہوچکی ہے ۔ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں بار بار ممتا بنرجی کا نام سامنے آنے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ممتا بنرجی جب تک خود کو بے گناہ ثابت نہیں کردیں اس وقت انہیں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوٹ دینا چاہئے ۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کی تحقیقات جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے بنگال حکومت غیر فعال ہوتی جارہی ہے ۔ ادھیر چودھری نے حکمراں جماعت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی سینئر لیڈران اپنے حامی اور قریبیوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ادھیر نجن چودھری نے کہا کہ سی بی آئی جب تک ممتا بنرجی کو کلین چٹ نہ دے دے اس وقت انہیں اس عہدہ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ کیوں کہ ممتا بنرجی کے قریبی رہے معطل ممبر پارلیمنٹ کنال گھوش نے ہی ان پر الزامات عائد کئے ہیں۔
کولکاتا سے ایس این بی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب شاردا اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کو لے کر پارٹی رہنماؤں کے ایک طبقے کی مخالفت کا سامنا کررہے ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک نے منگل کو کہا کہ وزیر اعلیٰ اس معاملے میں تعصب بغیر تحقیقات کی حمایت کریں گی ۔ ابھیشیک نے کہا کہ اگر شاردا گھوٹالے کی تعصب بغیر جانچ ہوتو ممتا بنرجی اس کی حمایت کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو وزیر اعلیٰ اور نہ ہی ترنمول کانگریس گھوٹالے کی منصفانہ جانچ میں آڑے آئے گی ۔ ابھیشیک نے کاہ کہ شاردا گھوٹالے کی منصفانہ جانچ ہو اور اگر آپ کسی کو قصوروار ثابت کرسکیں تو میں ذمہ داری لیتے ہوئے کہہ رہاہوں کہ نہ تو ممتا بنرجی اور نہ ہی ترنمول کانگریس اس شخص کی حمایت کریں گی۔

Congress Demands Mamata's Resignation over Saradha Scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں