آئی اے این ایس
پاکستان نے شنگہائی کو آپریشن آرگنائزیشن( ایس سی او)کی رکنیت حاصل کرنے کی کوششوں میں چین کے تعاون کی ستائش کی ہے۔ نظیم نے ارکان کی تعداد میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چینی وزارت خارجہ ترجمان ہانگ لی نے بتایا کہ چین ایس سی او میں پاکستان اور ہندوستان کو باقاعدہ رکنیت جلد از جلد دیئے جانے کا خواہاں ہے اور اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتا ہے ۔12ستمبر کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشبنے میں ایس سی او کے14ویں چوٹی اجلاس میں نئے ارکان سے متعلق ایک قانونی دستاویز پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا تھا۔
Pakistan praises Chinese support for full SCO membership
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں