بنگلہ دیش ہندوستان کا نمبر ایک دوست بننے کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-21

بنگلہ دیش ہندوستان کا نمبر ایک دوست بننے کا خواہاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب کہ باہمی تعاون نئے شعبوں تک پھیل رہا ہے بنگلہ دیش نے آج کہا ہے کہ وہ ہندوستان کا نمبر ایک دوست بننا چاہتا ہے ۔ بنگلہ دیش نے آٹو موبائل اور مینو فیکچرنگ جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری اور خصوصی معاشی زون کے قیام کے لئے ہندوستانی کمپنیوں کو مدعو کیا ۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ تیسری مشترکہ مشاورتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کے بعد کہا کہ ان کی حکومت پورے ملک میں اسپیشل اکنامک زونس قائم کرنے کے لئے ہندوستانی کمپنیوں کو مدد کی پیشکش کرے گی ۔ کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں محمود علی نے میڈیا کو بتایا کہ جس طرح مودی نے بنگا بندھو، شیخ مجیب الرحمن اور ان کی بیٹی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بنگلہ دیش کے لئے تعاون کو خراج تحسین پیش کیا اس بہت زیادہ متاثر ہوئے ۔ قبل ازیں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران سیول نیو کلیر اور خلا کے شعبہ میں ماہرانہ تعاون کی پیشکش کی۔ تاہم سرحدی معاہدہ ، تیستا ندی کے پانی کی تقسیم اور الفا لیڈ رانوک چیٹیا کی حوالگی کے جذباتی مسئلہ پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکتی ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ مسائل طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔

Bangladesh Wants to be India's Number one Friend

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں