چین کا شاہراہ ریشم کے لئے پاکستان اور وسطی ایشیاء سے ریل رابطہ کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-04

چین کا شاہراہ ریشم کے لئے پاکستان اور وسطی ایشیاء سے ریل رابطہ کا منصوبہ

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین قدیم شاہراہ ریشم کا احیاء کرنے پاکستان ، منگولیا ، ازبیکستان اور کرغستان سے مذاکرات کررہا ہے تاکہ سہ رخی مربوط ریل راستوں کو تعمیر کیاجاسکے اور علاقائی تجارت معاشی بیلٹ میں فروغ دیا جائے جو کہ صدر زیاجیان پنگ کا پسندیدہ پراجکٹ ہے ۔ چین کے پورے مینجمنٹ آفس کے سربراہ ہانگ ٹینگ کوانگ نے کہا کہ بیجنگ پہلے ہی25بین الاقوامی ایر پورٹس ،بندرگاہیں ساتھ ہی ساتھ12خصوصی تجارت کے علاقے کھول چکا ہے ۔ ممالک کے اندر معاشی بیلٹ بھی قائم کیا گیا ہے ۔ وہ بین الاقوامی بار برداری اسٹیشن کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے گا اور مزید تجارتی پلیٹ فارمس پاکستان، کرغستان منگولیا اور نیپال کے ساتھ وضع کرے گا۔ یانگ کے حوالہ سے چین کے سرکاری روزنامہ نے یہ بات بتائی ۔ چین سلک روڈس ہیں(شاہراہ ریشم) تعمیر کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے جن میں زمانہ قدیم کی شاہراہ ریشم(ایم ایس آر) شامل ہے جو کہ صدر زی کا پسندیدہ پراجکٹ ہے۔ جس کے تعلق سے ہندوستان کو پہلے ہی حصہ لینے کی دعوت دی جاچکی ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ ہندوستان بی سی آئی ایم میں حصہ لے ۔(بنگلہ دیش ، چین، ہندوستان ، اور مینمار) جو کہ ایک شاہراہ کا منصوبہ ہے جس سے ہندوستان اور چین براہ مینمار ایک دوسرے سے مربوط ہوسکتے ہیں اس کے لئے ایشیاء خطہ میں متعدد بندرگاہوں کو استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ ان ریشم شاہراؤں کا قطعی منصوبہ اور اسکے مقاصد کی اجرائی آئندہ چند ماہ شروع کی جائے گی ۔ توقع ہے کہ پاکستان کے تعلق سے چین نے اپنے آرزو مند چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری پراجکٹ کی رونمائی کی ہے جس سے دونوں ممالک بذریعہ پاکستان مقبوضہ کشمیر ایک دوسرے سے جڑ سکتے ہیں ۔ ہمہ کروڑ ڈالرس کے پراجکٹ کا مقصد دونوں ممالک کو ریل سڑک آئیل اور گیس پائپ لائن کے ساتھ ساتھ آپٹک فائبر رابطہ ہوجائے گا ۔ چین تعاون کے اس بڑے پراجکٹ کے لئے یہ کوشش کرے گا جس پر ریشم شاہراہ معاشی بیلٹ کے ممالک دستخط کرچکے ہیں جس سے مقامی افراد سود مندنتائج حاصل کرسکیں گے ۔

China plans rail links with Pakistan, Central Asia to revive Silk Route

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں