ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ پر امن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-14

ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ پر امن

10ریاستوں کی 3لوک سبھا اور33اسمبلی سیٹوں پر آج ہونیو الی پولنگ پر امن طریقے سے مکمل ہوگئی ۔ ان سیٹوں پر اوسطاً50فیصد سے74فیصد تک پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ گجرات کی بڑودہ لوک سبھا سیٹ اور9اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں آج تقریباً49فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ ریاستی الیکشن افسران سے موصول ہونیو الی ابتدائی اطلاع کے مطابق ان سیٹوں پر تقریباً49فیصد پولنگ ہوئی ۔ بڑودہ میں بی جے پی کی رنجنا بین بھٹ(موجودہ ڈپٹی میئر) اور کانگریس کے نریندر راوت (موجودہ مقامی پارٹی صدر) اور دو آزاد امیدواروں سمیت، مجموعی طور پر چار امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جب کہ9 اسمبلی حلقوں میں45امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ سب سے کم صرف دو امید وار لیم کھیڑا میں ہیں ۔ یہ تمام سیٹیں پہلے بی جے پی کے قبضے میں تھیں اور اس مرتبہ بھی اہم مقابلہ بی جے پی اور اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے درمیان ہی سمجھاجارہا ہے ۔
اتر پردیش کی11اسمبلی سیٹوں سہارنپور شہر نوئیڈا ، ٹھاکر دوارا، بجنور، نگھاسن ،بلہا، سراتھو، روہنیا، ہمیر پور ، چرکھری اور لکھنو (مشرق) میں ضمنی الیکشن پر امن طریقے سے ختم ہویا ۔ ان سیٹوں پر شام چھ بجے تک63.28فیصد پولنگ ہوئی ۔ یہ تمام سیٹیں ان بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں جو لوک سبھا الیکشن جیت گئے تھے ۔ اس کے علاوہ مین پوری پارلیمانی حلقہ میں40تا56فیصد پولنگ ہوئی ۔ مغربی بنگال کی چورنگی اور جنوبی بشیر ہاٹ اسمبلی سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولنگ ختم ہوگئی ،۔ چورنگی سیٹ پر شام چھ بجے تک60فیصد جب کہ جنوبی بشیر ہاٹ اسمبلی سیٹ پر80فیصد پولنگ درج کی گئی۔
تلنگانہ کے میدک لوک سبھا حلقہ اور آندھرا پردیش کی نندی گام(محفوظ) اسمبلی سیٹ پر بھی ضمنی انتخابات آج سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پر امن طریقے سے مکمل ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شام پانچ بجے تک ان دونوں سیٹوں پر66فیصد پولنگ ہوئی۔ جو رائے دہندگان قطار میں کھڑے تھے انہیں شام چھ بجے تک ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ۔
راجستھان کے چار اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں آج66فیصد سے زائد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ ڈالے۔ انتخابی محکمہ کے مطابق ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ اجمیر ضلع کے نصیرآباد اسمبلی حلقہ میں70فیصد پولنگ ہوئی ۔جھنجھنو ضلع کی سورج گڑھ اسمبلی سیٹ پر69.78فیصد، بھرت پور ضلع کے ویرا اسمبلی حلقہ میں61.77فیصد اور ضلع کوٹا کے کوٹا جنوبی اسمبلی حلقہ میں61.69فیصد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ ڈالے ۔، ان چاروں سیٹوں پر پولنگ کے آخری اعداد و شمار موصول نہیں ہونے کی وجہ سے پولنگ کے فیصد میں اضافہ کا امکان ہے ۔
چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیری کی انتا گڑھ اسمبلی سیٹ پر پولنگ پر امن طریقے سے ختم ہوگئی ۔ یہاں تقریباً42فیصد ووٹ ڈالے جانے کی خبر ہے۔ آسام کی تین اسمبلی سیٹوں لکھیم پور ، سلچر اور جمنا مکھ سیٹوں پر زبردست ووٹ ڈالے گئے ۔ ان سیٹوں پر63سے74فیصد تک پولنگ ہوئی ۔ سکم اور تریپورہ کی ایک ایک اسمبلی سیٹ پر بھی ضمنی الیکشن ختم ہوگیا ۔ ان تمام سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی 16ستمبر کو ہوگی۔
یوپی میں پولنگ فیصد
مین پوری 56.40% (لوک سبھا
نگھاسن 63%(اسمبلی)
ٹھاکرردواہ 69%
نوئیڈا 32.50%
لکھنؤ مشرقی 34%
سہارنپور 54%
روہنیا 52.50%
ہمیر پور 56.50%
بجنور 58%
بلہا 55%
سراتھو 50.50%
چرکھاری 59.50%

Byelections witness peaceful polling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں