بنگلہ دیش میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-23

بنگلہ دیش میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ہڑتال

ڈھاکہ
آئی اے این ایس
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے20جماعتی اپوزیشن اتحاد نے گزشتہ ہفتہ دستور میں ترمیم کی تنسیخ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک روزہ ہڑتال کی جس کے نتیجہ میں ملک کے طول و عرض میں عام زندگی مفلوج ہوگئی ۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ خالدہ ضیاء کی نیشنل بنگلہ دیش پارٹی اور اس کے اتحادی جماعتوں نے دستوری ترمیم کے خلاف احتجاجی ہڑتال منظم کی ۔ دستوری ترمیم کے تحت پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ ججوں کے مواخذہ کا اختیار حاصل ہوگا ۔ آج ملک کے مختلف علاقوں سے آتشزنی ، جھڑپوں اور شکست ور یخت کے واقعات کی ا طلاعات موصول ہوئیں ۔ احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان ڈھاکہ میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں ۔ جب احتجاجیوں نے بسوں اورپولیس گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی ۔ جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں احتجاجیوں کے علاوہ پولیس ملازمین بھی شامل ہیں ۔ ہڑتال کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی اور تمام تجارتی ادارے بند رہے ۔ تعلیمی اداروں کے علاوہ اہم مارکٹس بھی بند رہے ۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا نام و نشان تک نہ تھا ، جب کہ یہاں گاڑیوں کی بھیڑ بھاڑ دیکھنے لائق ہوتی ہے ۔ سیکوریٹی فورسز نے ڈھاکہ میں احتجاجیوں کو منشتر کرنے کی کوشش کی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے کارکن اور قائدین گرفتار کئے گئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں