بہوجن سماج پارٹی آئندہ اسمبلی میں اپنی موجودگی کا احساس دلائے گی - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-01

بہوجن سماج پارٹی آئندہ اسمبلی میں اپنی موجودگی کا احساس دلائے گی - مایاوتی

لکھنو
پی ٹی آئی
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ملک میں بی جے پی ، آر ایس ایس اور اس کی ملحقہ تنظیمیں مرکز میں حکومت کی تبدیلی کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلا رہے ہیں اور یہ سیکولرازم کے بنیادی اصول کے لئے اچھی علامت نہیں ہے جس کا دستور میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ مایاوتی نے کہا کہ مرکز میں عوام مخالف ، سرمایہ داروں کی حمایتی و فرقہ پرست بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں سیکولر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ان حالات میں سب لوگوں کو بی جے پی ، آر ایس ایس اور اس کی دیگر تنظیموں سے چوکس رہنا چاہئے کیونکہ یہ جماعتیں ملک میں ٖفرقہ وارانہ کشیدگی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ یوپی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بد سے بدتر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جھارکھنڈ ، جموں و کشمیر ، مہاراشٹرا ، اور ہریانہ میں منعقد ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے تیار ہے اور وہ ان ریاستوں میں اپنی موجودگی کا احساس دلائے گی ۔ موجودہ سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بی ایس پی کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی کو اقتدار میں آنا چاہئے تاکہ ملک ترقی کرسکے ۔ مایاوتی کا کل ہی پارٹی کے قومی کنونشن میں صدر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں