گورنر دہلی نجیب جنگ پرعام آدمی پارٹی کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-01

گورنر دہلی نجیب جنگ پرعام آدمی پارٹی کی تنقید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ان اطلاعات کے بعد کہ گورنر نجیب جنگ دہلی میں حکومت کی تشکیل کے متعلق صدر کو خط لکھنے کی منصوبہ بند کررہے ہیں، عام آدمی پارٹی نے آج ان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کررہے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل سے منیش سسوڈیا نے بتایا کہ اصل فیصلے نجیب جنگ نہیں بلکہ بی جے پی صدر امیت شاہ لے رہے ہیں ، حقیقت میں دہلی پر مرکز حکمرانی کررہا ہے ۔ انہوں نے جنگ کے اس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ اگر پھر سے الیکشن منعقد ہوتے ہیں تو دلی میں جاری ترقیاتی سرگرمیاں اور دیگر کام دو ماہ کے لئے رک جائیں گے ۔ سسوڈیا نے کہا کہ میرے خیال میں نجیب جنگ کی یہ منطق صحیح نہیں ہے ۔ میرے خیال میں دو ماہ کا کام متاثر ہونا بہتر ہوگا کیونکہ اگر الیکشن منعقد نہیں ہوتے ہیں تو عوام کو مزید8ماہ تکلیف جھیلنی ہوگی جیسا کہ اس دوران دہلی میں کسی کی بھی حکومت نہیں ہوگی ۔موجودہ حکومت ایک ایکزیکٹیو حکومت ہے اور ایگزیکٹیو بند کمرے میں کام کرتے ہیں ان کا عوام سے کوئی ربط نہیں ہوتا ۔ سسوڈیا نے یہ بھی کہا کہ نجیب جنگ کی ماتحتی میں کام کرنے والا موجودہ انتظامیہ عوام کے لئے نہیں ہے جیسا کہ اس کی اپنی بھی کچھ مجبوریاں ہیں ۔ جب ہم اقتدار میں تھے تو ہزاروں لوگ ہم سے ملاقات کرتے لیکن گورنر اور ان کا عملہ اس موقف میں نہیں ہوتے کہ عوام سے ملاقات کرسکے ۔ اس کا واحد حل عوامی طور پر منتخبہ حکومت ہی ہے ۔ چنانچی الیکشن کا انعقاد ضروری ہے ۔ ایک منتخبہ حکومت اچھے مقصد کے لئے کام کرتی ہے ۔ اگر عام آدمی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہمیں کرپشن سے پاک حکومت ملے گی ۔ یاد رہے کہ سسوڈیا پارٹی میں اروند کجریوال کے بعد دوسرے بڑے لیڈر ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ اسمبلی کی تحلیل کے لئے کوئی فیصلہ نہیں لے رہی ہے ۔

AAP criticises Delhi Lt Governor Najeeb Jung

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں